دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور سیلفی لیں، ایپل کمپنی نے سیلفی لینے کا حل تلاش کر لیا

سافٹ ویئر کے ذریعے صارف اپنی لی گئی کسی بھی سیلفی کو دوسروں کی سیلفی کے ساتھ ایڈٹ کر سکے گا

ایپل کو ایک ایسے سافٹ ویئر کا پیٹینٹ فراہم کیا گیا ہے جس سے وہ مصنوعی طور پر گروپ سیلفی یا پھر اپنے کسی قریبی دوست کے ساتھ سیلفی بنا سکتا ہے۔

سافٹ ویئر کے ذریعے صارف اپنی لی گئی کسی بھی سیلفی کو دوسروں کی سیلفی کے ساتھ ایڈٹ کر سکے گا۔ نا صرف فوری طور پر لی جانے والی تصاویر کو سیلفی میں شامل کیا جاسکتا ہے بلکہ ان تصاویر کو بھی ایڈٹ کیا جاسکتا ہے جو پہلے سے آرکائیو میں موجود ہوں،

اب تک کمپنی کی جانب سے حتمی تاریخ نہیں بتائی گئی کہ اس سافٹ ویئر کو کب تک آئی فون، لیپ ٹاپس اور آئی پیڈ میں شامل کیا جائے گا۔

About The Author