اقوام متحدہ کی 75 سالہ تاریخ میں پہلی بار عالمی رہنما سالانہ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے
جنرل اسمبلی کے صدر محمد بندے کے مطابق کورونا کے باعث ستمبر میں ہونے والا اقوام متحدہ کا سالانہ اجتماع نہیں ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ اس بار جنرل اسمبلی کے 75 سال پورے ہونے پر بڑی تیاریاں کی گئی تھیں، لیکن کورونا کے باعث انہیں معطل کرنا پڑ رہا ہے۔
محمد بندے کے مطابق اگلے دو ہفتوں میں اقوامِ متحدہ فیصلہ کرے گی کہ جنرل اسمبلی کی عام بحث میں 193 ممالک کے سربراہ کس طرح اظہارِ خیال کرسکیں گے۔
صدر جنرل اسمبلی نے کہا کہ عام طور پر سربراہانِ مملکت اکیلے سفر نہیں کرتے اور نیویارک کورونا کے باعث ان کے وفود کی آمد کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
محبوب تابش دی درگھی نظم، پاݨی ست کھوئیں دا ||سعدیہ شکیل انجم لاشاری