دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کوروناوائرس: دنیا بھر میں 71 لاکھ 93 ہزار سے زائد کیسز

بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد سات ہزار چار سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 65 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 71 لاکھ  93 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعد 35 لاکھ 35 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 269 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 20 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

برازیل امریکہ کے بعد 6 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 813 افراد موت کا شکار ہوئے۔ برازیل میں کیسز کی تعداد 7 لاکھ 10 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ 37 ہزار تین سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

روس میں کورونا سے مزید 112 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد روس میں اموات کی تعداد 5 ہزار 9 سے تجاوز کر گئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 76 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

برطانیہ میں کورونا نے مزید 55 افراد کی جان لے لی جس کے بعد اموات کی تعداد 40 ہزار 5 سو سے بڑھ گئی جبکہ دو لاکھ 87 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کردیا گیا ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔

اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 33 ہزار 9 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ 87 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد سات ہزار چار سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 65 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

جرمنی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 7 سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 86 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔

پیرو میں میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار پانچ سو سے زائد جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 99 ہزار 515 ہو گئی ہے۔

About The Author