دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قوت مدافعت بڑھائیں…زیادہ آم کھائیں،جام ایم ڈی گانگا

آم معدے کے افعال کو درست کرنے میں بھی بہترین معاون و مددگار چیز ہے. یہ پیٹ کی بہترین صفائی کرنے میں بھی اپنی مثال آپ ہے.

رحیم یار خان

پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا، جام مشتاق احمد گانگا، فراز احمد نے کہا ہے کہ آم کرونا سے تحفظ کا انمول قدرتی ذریعہ ہے. کرونا سے تحفظ کے لیے انسانی جسم میں قوت مدافعت کا بہتر اور امیونٹی سسٹم کا مضبوط و طاقتور ہونا ضروری ہے. اللہ تعالی نے آم میں یہ خوبی بدرجہ اتم رکھی ہے. فوری اور سب سے زیادہ صالح خون کی افزائش میں پھلوں کا بادشاہ آم سب سے آگے ہے. آم معدے کے افعال کو درست کرنے میں بھی بہترین معاون و مددگار چیز ہے. یہ پیٹ کی بہترین صفائی کرنے میں بھی اپنی مثال آپ ہے. جام ایم ڈی گانگا نے کہا آجکل آموں کا سیزن شروع ہو چکا ہے. کرونا کے خطرناک حالات میں ہمیں اپنی جسمانی توانائی اور قوت مدافعت کو بڑھانے کے لیے فوری قدرتی تحفظ فراہم کرنے والے آموں کو زیادہ سے زیادہ کھانا چاہئیے.یہ غذا بھی طاقت بھی اور تحفظ بھی ایک ساتھ تھری اِن ون کا نسخہ ہے. اس لحاظ سے آم قدرت کی ایک بڑی نعمت ہے. جام مشتاق احمد گانگا نے کہا کہ یہ ہمارے مشاہدے اور تجربے کی بات کہ آپ کھانے میں آم استعمال کریں آپ کا ہاضمہ پہلے سے خاصا بہتر ہو جائے گا.مسلسل آم استعمال کرنے سے زیادہ مقدار میں تازہ اور صالح خون بننے کی وجہ آپ کے چہرے کی رنگت صاف اور کشش بڑھ جائے گی.آم کھانے والے اپنی جسمانی طاقت میں واضح اضافہ محسوس کریں گے. آم کھائیں طاقت بڑھائیں، تحفظ پائیں اور اللہ کی اس نعمت کے میسر آنے پر اللہ کا شکر ادا کریں.

About The Author