دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کاکورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا

گزشتہ روز اسی جماعت کے رہنماؤں خواجہ سلمان رفیق اور سیف الملوک کھوکھر میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں نے آئیسولیٹ کرلیا ہے۔

گزشتہ روز اسی جماعت کے رہنماؤں خواجہ سلمان رفیق اور سیف الملوک کھوکھر میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کےصدرانجینئرامیر مقام میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ ن لیگی رہنما نہال ہاشمی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما عطا اللہ تارڑ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت منظور چیمہ کورونا وائرس کے سبب انتقال کر گئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی جئے پرکاش بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔

جے پرکاش کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ جے پرکاش نے جمعہ کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے بعد 4 بجے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاہین رضا پہلی سیاستدان ہیں جن کا کووڈ 19 کے باعث انتقال ہوا۔  سندھ کے صوبائی وزیر برائے انسانی بستی مرتضیٰ بلوچ بھی کورونا وائرس کے سبب انتقال کر گئے تھے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما وزیر تعلیم سندھ سعید غنی ملک کے پہلے سیاستدان تھے جن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی تاہم وہ صحت یاب ہوگئے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور گورنر سندھ عمران اسمٰعیل بھی وائرس سے متاثر ہوئے تھے تاہم چند روز قبل یہ دونوں وائرس سے صحتیاب ہو گئے تھے۔  وزیر مملکت برائے سیفران اور انسداد منشیات شہریار آفریدی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے تھے۔

About The Author