دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکہ سمیت دنیا بھر میں جارج فلائیڈ کی ہلاکت کیخلاف مظاہرے جاری

امریکہ سمیت دنیا بھر میں جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد نسلی امتیاز اور پولیس تشدد کے خلاف  مظاہرے 13ویں روز میں داخل ہو گئے

امریکہ سمیت دنیا بھر میں جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد نسلی امتیاز اور پولیس تشدد کے خلاف  مظاہرے 13ویں روز میں داخل ہو گئے ۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں تعینات 5 ہزار نیشنل گارڈز کو واپس بھیجنے کے احکامات دے دیے ہیں ،، تو  برطانیہ میں مظاہرین نے 17 ویں صدی میں غلاموں کی خرید و فروخت کرنے والے ایڈورڈ کولسٹن کا مجسمہ اکھاڑ کر دریا میں پھینک دیا۔ 

امریکہ سمیت دنیا بھر میں جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد نسلی امتیاز اور پولیس تشدد کے خلاف  مظاہرے 13ویں روز میں داخل ہو گئے

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سمیت لاس اینجلیس ، نیویارک، شکاگو، لاس اینجلس اور سین فرانسسکو  میں ہزاروں افراد نے مظاہروں میں شرکت کی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں تعینات 5 ہزار نیشنل گارڈز کو واپس بھیجنے کے احکامات دے دیے ہیں

نیشنل گارڈ کے اہل کاروں کو مظاہرہ کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے واشنگٹن میں تعینات کیا گیا تھا

 سابق امریکی وزیر خارجہ  ریٹائرڈ جنرل کولن پاول  نے ٹرمپ پر

تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ آئین سے ہٹ گئے ہیں، ہمارے پاس آئین ہے اور

ہمیں آئین  کے مطابق چلنا ہے، ٹرمپ کیخلاف جو سابق آرمی افسران نے کہا اس پر فخر ہے

میناپولیس کے کانسلرز نے محکمہ پولیس کو توڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ پولیس ہمارے حقوق کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی

امریکی شہر سیاٹل میں مظاہرے کے دوران نامعلوم شخص نے ہجوم پر گاڑی چڑھا کر فائرنگ کی جس سے 27 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا ،،  برطانیہ میں مظاہرین نے 17 ویں صدی میں غلاموں کی خرید و فروخت کرنے والے

ایڈورڈ کولسٹن کا مجسمہ اکھاڑ کر دریا میں پھینک دیا۔ لندن پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے بعد مظاہرین نے سابق وزیراعظم ونسٹن چرچل  کو ’’نسل پرست  ‘‘ قرار دے دیا

سابق برطانوی وزیراعظم کے مجسمے کی توڑ پھوڑ کرنے کے ساتھ ان کی یادگار پر نعرے لکھ دیئے۔

بلیک لائیوز میٹر مہم میں اسپین ، اٹلی ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور برازیل میں بھی ہزاروں افراد نے احتجاج ریکارڈ کرایا

About The Author