دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آج ضلع مظفرگڑھ میں کیا ہوا؟ 05جون:2020

ضلع مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

مظفرگڑھ ( علی جان سے)

حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا وزیر اعلی کے حکم کو کاغذ کا ٹکڑا سمجھ لیا
مظفرگڑھ میں ظلم کی داستان پیف سکول اور پرائیویٹ بڑی اکیڈیموں اور سکولوں نے

سب ٹیچروں اور ملازموں کو چھٹی دے دی پہلے بھی تنخواہ نہ ہونے کے برابر تھی 3000.8000.تھی اب وہ بھی چھین لی ہے حکومت سے پوچھتے ہیں یہ سب اپنے گھروالوں کو کیا کھلاٸیں یا حکومت غریب مکاو مہم شروع کر دے یا خود زہر لاء دے تاکہ غریب ہو ہی نہ پیف اور بڑے سکولوں کی فیسیں آ رہی ہیں

پر ملازم کیلے نہیں ہے نٸی زمینیں تو خریدی جارہی ہیں سکولوں کی پرانی عمارتوں کو توڑ کر نئی عمارتیں بناٸی جا رہی ہیں پر ملازم کیلے تنخواہ نہیں وہ بھی آدھی تھی نا ہونے کے برابر تھی

وہ بھی چھین لی گٸ ہے اگر فیس 20% کم آ رہی ہے تو ٹیوشن بند ہے میس بند ہے بجلی بند ہے سب اخراجات بند ہیں اس کے باوجود ظلم کیۓ جا رہے ہیں

جب یہ سند وصول کرنے بچے اتے ہیں تب سابقہ پوری فیس وصول کرتے ہیں تب سند دیتے ہیں لڑکوں سے سب فیس وصول کرتے ہیں تب دیتے ہیں ان کا گھر تو ہر طرح سے بھر رہا ہے غریب ٹیچر اور ملازم پس رہا ہے کوٸی غریب کی اواز بننے والا ہے یا سب امیر کے ساتھ ہیں ہے

کوٸی حق کی بات کرنے والا ہے یا سب ظالم کے ساتھ ہیں یا اللہ غریب کو اٹھا لے یا سب کے دل مومن رحم انسانیت سے بھر دے لالچ چھوڑ دیں حق سچ کا ساتھ دیں حکومت وقت سے اپیل ہے

لوگ بھوک سے مر رہے ہیں لوگوں کو ملازمتوں سے نکالا جا رہا ہے لوگ بے روز گار ہو کہ رہ گۓ ہیں صدر پاکستان چیف جسٹس صاحب آرمی چیف صاحب وزیراعظم صاحب وزیر اعلی اور وزیر تعلیم اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ صاحب اور تمام صحافی حضرات نوٹس لیں مظفرگڑھ کے سب بڑے پیف اور پرائیویٹ سکول والوں کی جاٸیدادیں چیک کریں کیا کیا بنایا ہے

ارب پتی بن گۓ ہیں لیکن پیسے کی بھوک باقی ہے انسانیت نہیں ہے پھر بھی ان لوگوں کو ابھی تک پیسے کی حوس ہے فیس بھی لے رہے ہیں خرچہ بھی کوٸی نہیں ٹیچروں ملازموں کو نکال رہے ہیں

۔ حق سچ کی بات کون کرتا ہے سب امیر کے ہیں پیسے والوں کا ساتھ دیتے ہیں غریب کی آواز کون بنے گا۔

______________________________________________________________________________


مظفرگڑھ(علی جان سے)

پیٹرولیم مصنوعات نایاب،عوام خوار، ضلعی انتظامیہ چپ
یکم جون سے پیٹرول کی قیمت کم ہونے پر پٹرول پمپوں سے پیٹرولیم مصنوعات غائب عوام کا حکومت سے فوری پیٹرولیم مصنوعات فراہمیکا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت تو کم کردی گئی مگرزخیرہ اندوزوں نے نہ یہ خبرسنی اوت نہ ہی انکے کان پرجوں رینگی اگرپیٹرول کی قیمت بڑھتی صرف نیوز آتی

حکومت کے احکامات سے پہلے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخنامہ میں فی الفور اضافہ کر دیا جاتا جب حکومت پاکستان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتی ہے تو پیٹرول پمپ مالکان کی جان کو بن جاتی ہے اور یہ

خود ساختہ ہڑتال کر دیتے ہیں اور پیٹرول ختم ہونے کا کہہ کر عوام الناس کو ذلیل و خوار کرتے ہیں اسی طرز عمل کو دہراتے ہوئے مظفرگڑھ کے گرونواح کے پٹرولیم سروس پیٹرول،ڈیزل ہونے کے

باوجود لوگوں کو پیٹرول نا ہونے کا بہانہ بنا کر بغیر پیٹرول دینے کے واپس بھیج رہے ہیں جبکہ ایجسیوں کو پیٹرول مل رہا ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں اہل علاقہ کا ضلعی انتظامیہ سے فی الفور سختی سے نوٹس لینے کا عوامی مطالبہ ہے.

______________________________________________________________________________


مظفرگڑھ(علی جان سے)

عوامی مطالبہ پر ضلعی انتظامیہ مظفر گڑھ نے ماہڑہ شہر میں موجود سرکاری عمارتوں گرڈ اسٹیشن , ہائی سکول , یونین کونسل , گرلز ہائی سکول , بنیادی مرکز صحت کے درمیانی ٹوٹے ہوئے

راستہ پر 500 سو فٹ سولنگ کا کام شروع کروا دیا ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام سے اہلیان ماہڑہ شہر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی یاد رہے کہ بارشوں کے دوران اس راستہ پر لوگوں کا گزرنا محال تھا طلباء و طالبات کو سکولز آتے جاتے وقت دقت ہوتی تھی ملک محمد سلیم ہاشمی زرگر ,

میاں عبدالرشید زرگر , محمد اجمل ملک , ملک شوکت حسین زرگر , سید عمران سلیم شاہ , میاں عابد حسین قریشی , محمد اسماعیل دھمرایا ,

محمد اکرم شاہین , چوہدری محمد عثمان , چوہدری احمد رضا , سمیع اللہ ناصر , ظفر حسین قریشی , محمد عارف سلیم , یوسف خان بلوچ ,

محمد سمیع اللہ , محمد پرویز بلوچ , محمد الطاف قریشی , محمد عمران دھمرایا , محمد عرفان دھمرایا و اہلیان ماہڑہ شہر نے ضلعی انتطامیہ مظفر گڑھ کے اس مثبت اقدام کو سراہا اور شکریہ ادا کیا ہے.

______________________________________________________________________________


مظفرگڑھ(علی جان سے)

مظفرگڑھ کے گردونواح خان گڑھ جتوئی شاہ جمال روڈ پرمٹ روڈ جھگی والاروڈ سٹھاری روڈ رامپوروڈ علی پورروڈشہرسلطان روڈ پر بھٹہ مالکان نے بڑے عرصہ سے لکڑی کوئلہ جلانے کے

بجائے پلاسٹک پرانے تیل آلودہ کپڑے گند کچرا بھوسہ جلانا شروع کر رکھا ہے تفصیل کےمطابق جس سے نہ صرف اینٹیوں کی کوالٹی صحیح بنتی ہے بلکہ انسانی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے

بھٹوں سے نکلنے والے زہریلے دھواں سےانسانی زندگیوں کو خطرات سے دو چار کیا جا رہا ہےجوکہ انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے بھٹہ کے نزدیکی مکینوں سمیت درجنوں افراد نے

بھٹہ مالکان کے خلاف احتجاج کرتےہوئے کہا کہ بھٹہ سے نکلنے والے زہریلے دھواں کے باعث ہم جسمانی طور پر پیچیدہ بیماریوں کا شکار ہوچکے ہیں سانس کی تکلیف خارش اور آنکھوں کی بینائی

کمزوری کی لپیٹ میں ہیں عوامی سماجی حلقوں نےاحتجاج کرتےہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا کہ بھٹے فوراً بند کراکے

انسانی زندگیوں کو تحفظ فراہم کیا جائےاور ساتھ ہی بھٹہ مالکان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھٹہ کو آبادی سے دور منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

______________________________________________________________________________-
: مظفر گڑھ (علی جان سے)

جھگی و الا کے نمبر داراور سہو برادری کے بزرگ راجہ اللہ بخش سہو جوکہ وفات پا گئے تھے انکے ایصال ثواب کےلئے اللہ قل خوانی کا اہتمام کیا گیا

جس میں سابق وفاقی وزیر سردار معظم علی خان جتوئی سردار اعظم خان غزلانی صفدر خان گوپانگ مہدی حسن خان جتوئی نادر خان گوپانگ ارشد سہو ملتان حیدرعلی خان مستوئی نازک حسین خان غزلانی

سید دیدار علی زیدی خالد عباس خان جتوئی چودھری محمد افضل اور اس کےعلاوہ مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور آخر میں انکے بڑے بیٹے ضیاء عباس سہو کی دستار بندی کی گئی اور درجات کی بلندی کےلئے دعا کرائی گئی.

___________________________________________________________________________


مظفرگڑھ۔. ( علی جان سے)

ٹوکا مشین میں گھاس کاٹتے ہوئے 25 سالہ نوجوان کے دونوں ہاتھ کٹ گئے ۔ریسکیو حکام نے مضروب کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ میں داخل کرا دیا ۔تفصیلات کے مطابق پرانا رنگ پور روڈ پر

چونگی نمبر 9 کے مقام پر پچیس سالہ محمد وسیم ولد محمد عمر ٹوکا مشین پر جانوروں کے لیے چارہ کاٹ رہا تھا کہ اچانک اس کے دونوں بازو مشین میں آ گئے اور بری طرح کٹ کر کچلے گئے ۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچے اور مضروب کو طبی امداد پہنچانے کے

بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ میں داخل کرا دیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر جان کی جاتی ہے ۔

______________________________________________________________________________


مظفرگڑھ (علی جان سے)

صوبائی سیکرٹری معدنیات پنجاب عامر اعجاز اکبرنے کہا کہ حکومت پنجاب کورونا کی وبا سے بچاؤ کیلئے عوام کو صحت کی جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اور جامع اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کورونا کی وباء سے بچاؤ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ہم سب نے حکومتی پالیسیوں پر عمل درآمد کر اتے ہوئے عوام کو آگاہی فراہم کرنا ہے

یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین کے ہمراہ ضلع میں کورونا کی صورت حال پر ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔صوبائی سیکرٹری نے کہا کہ طیب اردوان ہسپتال سمیت تمام سرکاری ہسپتالوں میں داخل مریضوں کو تمام

سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا ہسپتالوں، بازاروں اور پبلک مقامات پر حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پی پر ہر ممکن عمل کو یقینی بنایا جائے، ماسک کے استعمال کو ضروری قرار دیا گیا ہے، ہر شخص گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال ضرور کرے،

ہاتھ دھونے کو معمول بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حفاظت کے تمام عملی اقدامات کئے جائیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے بتایا کہ

طیب اردوان ہسپتال سمیت ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔کئی مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں،

انہوں نے بتایا کہ اس وقت رجب طیب اردوان ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عارف ضیاء گجر،

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جام آفتاب حسین،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شیخ محمد یوسف الرحمن، ایم ای رجب طیب اردوان محمد عرفان اور ڈی ایف سی فرخ شہزاد سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

: مظفرگڑھ(علی جان سے)

انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہرنذرمحمدڈب نے کہا ہے کہ میپکو سرکل مظفرگڑھ میں خصوصی ٹیموں اورٹاسک فورسز نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے

صرف4دنوں میں 58 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے میپکوسرکل مظفرگڑھ میں پکڑا اور ان کو 60342یونٹ11لاکھ92ہزار02سو62روپے

جرمانہ کیا گیاہے اور27بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آربھی متعلقہ تھانوں میں درج کروائی گئی ہے۔

ا نہوں نے کہاکہ میپکو سرکل مظفر گڑھ میں بجلی چوروں کے خلاف وزارت توانائی کی ہدایات کی روشنی میں سخت ترین اقدامات کئے جا رہے ہیں

اور سرکل میں بڑے بڑے بجلی چوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ میپکوسرکل مظفرگڑھ میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا ۔

______________________________________________________________________________


مطفرگڑھ(علی جان سے)

کورونا سے نمٹنے کے لیے سیاسی اتفاقِ رائے پیدا کیا جائے ۔ حاجی میاں محمود حیات زرگر
تفصیل کے مطابق انہوں نے حکومت اور حزب اختلاف کی جماعتوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ

وہ حالیہ وبا اور اس کی وجہ سے درپیش صحتِ عامہ ومعیشت کے سنگین بحرانوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہوکر کام کریں اور اتفاقِ رائے سے فیصلے کریں یہ اتحاد نہ صرف بہتر اور جامع پالیسی سازی کے لیے ضروری ہے بلکہ ان مشکل حالات میں قوم کو باہمّت اور پُرامید رکھنے کے لیے

بھی اہم ہے اس وقت طبّی عملہ، سرکاری ملازمین اور سول سوسائٹی کووِڈ-19 نامی اس وبا سے نمٹنے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کیے ہوئے  ہیں اور ایسے میں سیاسی جماعتوں کے باہمی اختلافات ان کی  کوششوں کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں ان حالات میں سیاسی تنازعات لوگوں میں غیر یقینی اور خوف کی فضا کو فروغ دیں گے ایسے میں سب سے پہلے

یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ حزبِ اختلاف کی مثبت تجاویز کو سنے اور اور سیاسی اتفاقِ رائے کی راہ ہموار کرے اگرچہ اس وبا کے شروع میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے حوصلہ افزا بیانات سامنے آئے تھے، تاہم جوں جوں  اس کی سنگینی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،

توں توں سیاسی راہنما بھی اپنی دیرینہ چپقلشوں کو ہوا دینے لگے ہیں کووِڈ-19 کی پاکستان میں تشخیص  کے کچھ عرصہ بعد ہی صوبے اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کی جانی والی ایک دوسرے کی کاوشوں  کو شک کی نظر سے دیکھنے لگے تھے جس کے بعد سے سیاسی جماعتوں نے ایک دوسرے پر الزامات کا سلسلہ شروع کردیا ہے

_____________________________________________________________________________


مظفرگڑھ(علی جان سے)

سیاسی و سماجی شخصیت حاجی حمزہ تاج زرگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی گورنمنٹ کے سرائیکی صوبہ کے قیام کے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے صوبہ کا قیام

چھ کروڑ سرائیکی عوام کا حق ہے انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان دیوالیہ کا شکار ہوچکا ملکی حالات ابتر ہوگئے پی ٹی آئی گورنمنٹ نے 90 دن کی بجائے دو سال کے عرصہ میں بھی عوام کیلئے کچھ نہیں کیا

تبدیلی سرکار نے پاکستانی عوام کے ہوش اڑا کر رکھ دے کرونا کے دنوں گورنمنٹ عوام کو کنٹرول کرنے سے باہر ہو چکی مہنگائی رکنے کا نام نہیں لے رہی ملکی خزانہ خالی ہوچکا انہوں نے کہا کہ

ملک کی تاجر برادری پریشان حال ہے گورنمنٹ تاجر برادری کے حقوق کا خیال نہیں رکھ رہی انہوں نے کہا کہ موجودہ رکن قومی و صوبائی اسمبلی عوام اسمبلیوں میں عوام کی بات نہیں کرتے

ہر رکن اسمبلی اپنا الو سیدھا کرنے میں لگا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ کرونا ریلیف کی بجائے عوام پر بجلی کے بلوں کا اضافی ریٹ مسلط کر دیا گیا جو کہ سراسر ناانصافی ہے انہوں نے کہا کہ

موجودہ گورنمنٹ کی ہر پالیسی عوام دشمن پالیسی ہے ملک کی غریب عوام میں فاقہ کشی عام ہوچکی ابھی تک ان غریب لوگوں کیلئے کوئی اچھی پالیسیاں مرتب نہیں کی گئیں

____________________________________________________________________________


مظفرگڑھ۔ (خادم حسین سے )

ڈی سی مظفرگڑھ شعیب ترین کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو فیاض علی جٹالہ نے پیٹرول پمپ مالکان کے ساتھ میٹنگ کی۔


ضلع بھر میں پانج روز سے جاری پیٹرول شارٹیج کا سلسلہ تا حال نہ رک سکا عوام پریشان۔
پیٹرول شارٹیج کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو فیاض علی جٹالہ نے پیٹرول پمپ مالکان کے ساتھ اپنے دفتر میں میٹنگ کا انعقاد کیا۔

پیٹرول شارٹیج اور اوور چارجنگ پر اسسٹنٹ کمشنر نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور پمپس مالکان کے تحفظات بھی سامنے لائے گئے۔
پیٹرول پمپ مالکان نے بتایا کہ ہماری سپلائی کمپنی نے بند کی ہوئی ہے جسکی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کمپنی ترجمان سے بات کر کے جلد سپلائی بحال کروانے کی یقین دہانی کروائی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے پمپس مالکان کو اور چارجنگ نہ کرنے اوور کنٹرول ریٹ پر تیل مہیاء کرنے کی تعقید کی۔
مجھے معلوم ہے کہ مسئلہ پورے شہر کا ہے پر آپ سب جتنا بھی ہو سکے عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کریں، اسسٹنٹ کمشنر

_________________________________________________________________________


: مظفرگڑھ (علی جان سے)

جناب وزیر تعلیم پنجاب
آپ ہمارےساتھ نہیں چل سکتے تو ہمیں اپنے ساتھ لے چلیں کیونکہ مقصد ایک ہے سستی تعلیم عام کرنا پیف بقول آپکے اچھا ادارہ نہیں یا سیاست زدہ ہے تو آپ تصحیح کریں یا آپ سسٹم چینج کرنا چاہتے ہیں

تو اسکا نام بدل دیں اور طریقہ کار بھی کیونکہ ایسی مثالیں موجود ہیں اگر آپ سیکنڈ ٹائم سرکاری اساتذہ سے کام لینا چاہتے ہیں تو ہم سے تعاون مانگیں ہم تیار ہیں کیونکہ ہمارے پاس بلڈنگز ہیں کرایہ آپ دیں ہمارے پاس فرنیچر ہے اسکو mantain آپ کریں ہمارے میٹر پنکھے ہیں

آپ شوق سے استعمال کریں مگر بل آپ دیں ہمارے پاس پانی سیوریج گیس ہر سہولت ہے آپ شوق سے استعمال کریں رائج الوقت کرایہ دیں اگر سٹاف کی کمی ہو تو سٹاف ہم سے مانگیں

ہم تعاون کے لئے تیار ہیں مگر ساتھ ہم صبح شام والی کلاسز کا مقابلہ کروائیں ہم تیار ہیں فرق صرف یہ ہوگا کہ شام والی کلاسز آپکا ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ منیج کرے اور صبح والی کلاسز ہم اپنے سابقہ طریقہ پر چلائیں گے

اور ہاں اگر ٹائم کے حساب سے آپکا ڈیپارٹمنٹ مشکلات کا شکار ہو تو ہم کو شام والا ٹائم دے دیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا ورنہ ایک بہتر سسٹم کو بہترین بنانے پر اپنی توانائی صرف کریں

نہ کہ سسٹم برباد کرنے پر وقت ضائع کریں حکومت ہو یا سسٹم تعاون سے چلتے یہں نہ کہ ذاتی عناد پہ آخر میں سلطان محمود خلجی کی مثال دونگا جس نے تعلیم پہ توجہ دی

تو صرف دوسال میں غرناطہ اندلس شام مصر سے لوگ تعلیم کے حصول کے لئے ہندوستان کا رخ کرنے لگے شیر شاہ سوری نے روڈ اور بلڈنگز پر توجہ دی صرف پانچ سال کی حکمرانی میں قیامت تک مثال چھوڑ گیا


معراج خالد اور محمد خان جونیجو آپ سے کم اختیارات رکھنے والے حکمران کتنے بڑے کام کر کے تاریخ میں اپنا نام لکھوا گئے ذرا سوچیئے گا ضرور

___________________________________________________________________________


: مظفرگڑھ (علی جان سے )

ہفتہ اور اتوار کو تمام دکانیں اور تمام مارکیٹیں مکمل طور پر بند رہیں گے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔۔

چوہدری جاوید اختر
تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو تمام دکانیں اور مارکیٹیں بند رہیں گی سوائے میڈیکل سٹور ۔سبزی فروٹ کریانہ تندور آٹا چکی پٹرول پمپس

ورکشاپس سپئر پارٹس کی دکانیں وغیرہ کے جبکہ سوموار سے جمعہ تک تمام دکانیں صبح 9 سے شام 7 بجے تک کھلیں گی ہمہ قسمی سماجی مزہبی یا دیگر کسی بھی قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہو گی

خان گڑھ کے تمام لوگ حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی

__________________________________________________________________________

.
مظفرگڑھ(علی جان سے)

ممتاز عالم دین وماہر تعلیم مولانا احمد علی فریدی کی وفات پرپیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہ ہوگا سربراہ سرائیکستان قومی اتحاد خواجہ غلام فرید سمیت درجنوں اہم راہنماؤں،

اہم شخصیات کی انکے صاحبزادے سے اظہار تعزیت کے دوران اظہار خیال تفصیل کے مطابق سربراہ پاکستان سرائیکستان قومی اتحاد خواجہ غلام فریدکوریجہ،صاحبزادہ جگر گوشہ فرید خواجہ محبوب سائیں خواجہ علی معین سائیں،سردار عبدالقیوم جتوئی سابق وفاقی وزیردفاعی پیداروار،

سردار محمد معظم علی کان سابق وفاقی وزیر فوڈ اینڈ ڈویلپمنٹ،میاں رفیع اویسی،رانا اقبال شاکر سابق کونسلر، راؤ گلزار احمد،حاجی اختر خان نوری، میاں خواجہ الطاف حسین صدیقی،سردار شہزاد حسن جتوئی،

سردار جاوید شوکت خان جتوئی،تحریک فقہ جعفریہ کے عالم دین آغا منور بخاری،استاذالساتذہ درمحمد فاروقی،چوہدری فاروق نصیر گل،راؤ خالد محمود،میاں محمد خالد لاڑ،

میان سرفراز لاڑ، میاں امداد فرید لاڑ،میاں محمد افضل لاڑ فریدی،سید مشرف شاہ ہاشمی،مولانا اکبر سعید، مولانا محمد عابد شفیع مہروی، مولانا غلام جیلانی،سردار محمد اسماعیل خان ایڈوکیٹ سابق جنرل سیکریٹری جتوئی بار،عبدالستار خاں غزلانی، صغیر خاں غزلانی،

وسیم ممتاز،بند علی خان کونسلر،رانا خورشید سابق ممبر،سردار محمد اجمل خان لغاری، بیدار فریدی،ڈاکٹر عبدالرحیم سعیدی،احمد حسن لاڑ،اسماعیل خان غزلانی سمیت سینکڑوں اہم شخصیات نے تعزیت کی اور کہا کہ انکی وفات سے جتوئی میں دینی حلقوں میں کبھی نہ پر ہونے والا خلا پیدا ہوگیا
کوٹ ادو چوک سرور شہید

____________________________________________________________________________

چوک سرور شہید کی سیاسی شخصیت بھی کرونا وائرس سے جاں بحق ۔

مرکزی قبرستان میں تدفین ۔ سیاسی شخصیت کا ٹوانہ برادری سے تعلق تھا ۔

تفصیل کے مطابق چوک سرور شہید کی 46 سالہ سیاسی شخصیت آل پاکستان مسلم لیگ مشرف گروپ کے ضلعی صدر ضیاء الحق ٹوانہ نشتر ہسپتال برن سنٹر میں جاں بحق ہو گئے ۔

متوفی کی نعش مکمل انتظام کے ساتھ بذریعہ ایدھی ایمبولینس گاڑی نمبر 1661 کے ذریعہ نشتر ہسپتال برن یونٹ سے چوک سرور شہید کے مرکزی جنازہ گاہ چوک سرور شہید لائی گئ ۔

جہاں پر مکمل حفاظتی اقدامات کیا گئے تھے ۔ اور نمازہ جنازہ میں مخصوص تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ۔جس کے بعد مرکزی قبرستان میں تدفین کر دی گئ ۔

About The Author