دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قدرتی حسن سے مالا مال کوہ سلیمان کے وسیع  پہاڑی سلسلے خوبصورت اور دلکش مقامات

دل کوچھولینے والے دلکش مقامات میں سے ایک  سری بھی ھے جہاں کی سیر کروا رہے ہیں

قدرتی حسن سے مالا مال کوہ سلیمان کے وسیع  پہاڑی سلسلے میں کئی  خوبصورت اور دلکش مقامات ہیں۔ فلک پوش پہاڑی چوٹیاں  لاتعداد آبشاریں ،سرسبز وادیاں کوہ سلیمان کی پہچان ہیں ۔

دل کوچھولینے والے دلکش مقامات میں سے ایک  سری بھی ھے جہاں کی سیر کروا رہے ہیں

یہ کوہ سلیمان میں واقع انتہائی خوبصورت  وادی سری ہے۔  دورافتادہ اور مناسب ذرائع آمدورفت نہ  ہونے کی وجہ سے سیاحوں کی نظروں سے اوجھل رہاہے

سری کے مقام پر بے شمار آبشاروں کوفلک پوش پہاڑیوں نے اپنے دامن میں چھپا رکھا ہے
سرسبز و شاداب وادی –

جھرنوں سے گرتا سفید موتیوں کی ماند ٹھنڈاٹھار پانی
جوبھی دیکھتا ہے قدرت کے حسیں مناظر کی تعریف کیےبغیر نہیں رہ سکتا


علی موسی رضا ( کوہ سلیمان میں یہ وادی سری انتہائی خوبصورت مقام ہے قدرتی حسن سے مالا مال ہے اگر حکومت توجہ دے تو ان علاقوں کو بڑی پذیرائی مل سکتی ہے )

ڈاکٹر ناظم ( یہ بہت خوبصورت جگہ ہے یہاں کی خوبصورتی یہ بہتے ہوئے جھرنے ہیں ہم پہلی بار یہاں آئے ہیں آئیسولیٹ بھی ہے یہ جگہ بہت انجوائے کر رہے ہیں )

اس دلکش وادی کی بھنک پڑتے ہی  سیاحوں کی بڑی تعداد دشوار گزار راستوں کو عبور کرکے یہاں  پہنچ گئی
گرمی کے ستائے نوجوانوں نے ٹھنڈے ٹھار پانی میں نہایا  اور باربی کیو کےمزے  بھی لیے


ذیشان صفدر ( یہ بہت اچھی جگہ ہے ہم دوستوں کے ساتھ آئے ہیں باربی کیو کیا ہے مزہ بھی بہت آرہا ہے )

ڈاکٹر راشد ( یہ جگہ قدرتی حسن سے مالا مال ہے خوبصورت جھرنے ہیں بہت مزا آ رہ ہے یہاں آکر ہم انجوائے کر رہے ہیں ۔۔۔)

سری ڈیرہ غازی خان کے مغرب میں 45 کلومیٹر کی دوری پر واقع معروف تاریخی قصبہ  سخی سرور سےکے قریب کوہ سلیمان کے اندر  واقع ھے


یہاں آنے والے سیاحوں کاکہناھے کہ حکومت فورٹ منرو اور دیگر سیاحتی مقامات کے ساتھ ساتھ  اس علاقے کی تعمیر و ترقی پر بھی توجہ دے
اکرم شہزاد ،،  ،،
ڈیرہ غازی خان

About The Author