جون 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان:44اراکین پارلیمنٹ میں کورونا کی تشخیص ،5جاں بحق

پنجاب کے پانچ ارکان کورونا سے متاثر ہوئے ،، سندھ کے بارہ ، خیبرپختونخوا کے آٹھ اور بلوچستان اسمبلی کے پانچ ممبر کورونا کی لپیٹ میں آئے ۔

پاکستان میں کورونا وائرس ارکان پارلیمنٹ میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے ۔۔۔ اب تک چوالیس ارکان میں کورونا کی تشخیص ہو چکی ہے ،،، پانچ ارکان کورونا کے باعث انتقال کر چکے ہیں ۔ قومی اسمبلی کے دس ، سینیٹ کے چار ، پنجاب اسمبلی کے پانچ ارکان کورونا سے متاثر ہوئے ،، سندھ اسمبلی کے بارہ ، خیبرپختونخوا اسمبلی کے آٹھ اور بلوچستان اسمبلی کے پانچ ممبر کورونا کی لپیٹ میں آئے ۔

چاروں صوبائی اسمبلیوں کا ایک ایک رکن ، کورونا کے باعث وفات پا چکا ہے ۔۔۔ مرنے والوں میں سندھ کے وزیرمرتضیٰ بلوچ ، خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن ، جمشید الدین ، پنجاب اسمبلی کے ممبران ، شوکت منظور چیمہ ، شاہین رضا ، اور بلوچستان اسمبلی کے رکن ، سید فضل آغا ، شامل ہیں ۔۔ قومی اسمبلی کے رکن منیر اورکزئی ، بھی کورونا سے متاثر ہوئے تھے ، ان کے اہل خانہ کے مطابق ان کا انتقال حرکت قلب بند ہونے سے ہوا ۔

قومی اسمبلی کے دس ارکان ، کورونا کے مریض بن چکے ہیں ، ان میں اسپیکراسد قیصر اور وزیرمملکت شہریار آفریدی شامل ہیں ۔۔ تحریک انصاف کے عامر ڈوگر ، ظہور حسین قریشی ، کرامت کھوکھر ، گل ظفر خان ، محبوب شاہ اور وجیہہ اکرم کو بھی کورونا وائرس نے متاثر کیا ،، علی وزیر بھی کورونا کی لپیٹ میں آئے ۔

سینیٹ کے چار ارکان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، ان میں ، مولا بخش چانڈیو ، مرزا محمد آفریدی ، فدا محمد خان ، اور مولانا عطا الرحمان شامل ہیں ۔

پنجاب اسمبلی کے پانچ ارکان کورونا سے متاثر ہوئے ۔۔ ڈپٹی اسپیکردوست محمد مزاری ، وزیر توانائی اختر ملک ،اور رانا عارف اقبال کورونا کی لپیٹ میں آئے ۔

سندھ اسمبلی کے بارہ ارکان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ۔۔ ان میں پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سعید غنی ، ڈاکٹر سہراب سرکی ،، لیاقت علی آسکانی ، سعدیہ جاوید ، ساجد جوکھیو اور نور محمد بھرگڑی شامل ہیں
ایم کیو ایم کے علی خورشیدی ، منگلا شرما ، تحریک انصاف کے شاہ نواز جدون ، جی ڈے اے کے معظم عباسی اور مجلس عمل کے سید عبدالرشید ، بھی کورونا سے متاثر ہوئے ۔۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کورونا کی لپیٹ میں آئے ۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے آٹھ ارکان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ۔۔ ان میں وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی اور وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش شامل ہیں ۔۔ تحریک انصاف کے ، ہمایوں خان ،محمد عبدالسلام ، عنایت اللہ خان ، مدیحہ نثار اور اے این پی کے بہادر خان بھی کورونا سے متاثر ہوئے ۔

بلوچستان اسمبلی کے پانچ رکن کورونا وائرس کی لپیٹ میں آئے ،،، ان میں وزیرخزانہ ظہور احمد بلیدِی ، وزیراعلیٰ کے مشیرعبدالخالق ہزارہ ، یونس عزیز زھری ،اور نصر اللہ خان شامل ہیں ۔

%d bloggers like this: