نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گوگل نے اینا مولکا احمد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ڈوڈل ان کے نام کر دیا

انہوں نے 1917 میں لندن میں یہودی جوڑے کے گھر میں آنکھ کھولی

گوگل نے پاکستانی آرٹسٹ ۔۔۔اینا مولکا احمد۔۔۔ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اپنا ڈوڈل ان کے نام کر دیا

اینا مولکا کا نام پاکستان میں مصوری اور فائن آرٹ کے شعبے میں تعلیم کے آغاز

اور اسے فروغ دینے کے حوالے سے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے 1917 میں لندن میں یہودی جوڑے کے گھر میں آنکھ کھولی ۔

اینا مولکا احمد نے اسلام قبول کرنے کے بعد ساری زندگی پاکستان میں گزار دی ،،

لاہور میں رہتے ہوئے انھوں نے یکم جون 1940 کو پنجاب یونیورسٹی میں شعبہ فنونِ لطیفہ کی بنیاد رکھی۔۔

حکومتِ پاکستان نےانہیں مصوری کے شعبے میں خدمات کے اعتراف کے طور پر تمغہ امتیاز

اور صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سے نوازا۔ 20 اپریل 1995 کو وہ اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔

About The Author