پی آئی اے طیارہ حادثہ کی تحقیقات کےلئے فرانس سے آنے والی تحقیقاتی ٹیم آج خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان سے روانہ ہوگئی،، فرانسیسی تحقیقاتی ٹیم اپنے ساتھ اہم نوعیت کے شواہدلے گئی ہے،
بائیس مئی کو حادثے کے بعدماہرین کی ٹیم 26 مئی کو کراچی پہنچی تھی
پی آئی اے طیارہ حادثہ کی تحقیقات کے لیے آنے والی ائربس کی تحقیقاتی ٹیم فرانس روانہ ہوگئی،
خصوصی طیارہ 11 رکنی فرانسیسی ٹیم کو کراچی سے لے کر فرانس روانہ ہوا،ذرائع کے مطابق فرانسیسی ٹیم کے ہمراہ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے 2 اراکین بھی روانہ ہوئے ہیں،، فرانسیسی ٹیم فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر اپنے ہمراہ لے کر گئی ہے،
دونوں پرزوں کو ڈی کوڈکرنے کے بعد پی آئی اے طیارہ حادثے کے اصل محرکات سامنے آئینگی، فرانسیسی ماہرین کی ٹیم 26 مئی کو کراچی پہنچی تھی
دوسری جانب طیارہ حادثہ میں تباہ حال مکانوں سے ملبہ نہ اُٹھ سکا، طیارے کا ایک ونگ دو مکانات کے درمیان دھنسا ہوا ہے، جہاز کا ایک انجن ابھی بھی ایک گھر میں دھنسا ہوا ہے جبکہ جہاز کا ایک ویل بھی تباہ حال اسکول کے ملبے میں پڑا ہے، ونگز اور انجن اُٹھانے سے مکان منہدم ہونے کا خدشہ ہے،،
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟