اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے6 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول 81 روپے58 پیسے سےکم ہو کر 74 روپے52 پیسےفی لیٹرہو گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق مٹی کےتیل کی قیمت میں 11 روپے88 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے37 پیسےکمی کی گئی ہے۔
مٹی کا تیل 47 روپے 44 سےکم ہو کر 35 روپے 56 پیسےفی لیٹر ہو گیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 47 روپے 51 پیسےسےکم ہو کر 38 روپے 14 پیسےفی لیٹر ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 پیسےاضافہ ہوا ہے۔ ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت 80 روپے10 پیسےبڑھ کر 80روپے 15 پیسے ہو گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں پرعملدرآمد کا اطلاق آج رات 12 بجےسے ہو گا۔
اے وی پڑھو
اُچ ڈھاندی ڈیکھ تے چھوراں وی وٹے مارے ہن۔۔۔|شہزاد عرفان
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو