نومبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں پی آئی طیارے کی جائے حادثہ سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے

تباہ شدہ جہاز کا ایک پر کرین کی مدد سے نکال لیا گیا۔ فرانسیسی ٹیم آج اپنا کام مکمل کر لے گی۔

کراچی میں پی آئی طیارے کی جائے حادثہ سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے، تباہ شدہ جہاز کا ایک پر کرین کی مدد سے نکال لیا گیا۔ فرانسیسی ٹیم آج اپنا کام مکمل کر لے گی۔

کراچی ائیرپورٹ سے ملحقہ کالونی سے جہاز کا دوسرا انجن بھی آج اٹھایا جائے گا جو ایک عمارت کی چھت پر موجود ہے۔ ہیوی مشینری کی مدد سے انجن پہلے نیچے اتارا جائے گا، دریں اثنا جہاز کے پر کے بڑے حصے جائے حادثہ سے منتقل کئے جا رہے ہیں۔

فرانسیسی ماہرین کی ٹیم آج اپنا تحقیقاتی کام مکمل کرے گی اور کل فرانس واپس روانہ ہو جائے گی۔ دو جون سے بلیک باکس کی ڈی کوڈنگ کا کام شروع کیا جائے گا، 11 رکنی ٹیم کیساتھ ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انوسٹیگیشن بورڈ کے ارکان بھی جائیں گے۔

About The Author