جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت ٹھکرا دی،
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن میں جی 7 سربراہی کانفرنس میں سبھی رہنماؤں کی موجودگی چاہتے ہیں
تاہم انجیلا میرکل نے کورونا وائرس سے جی 7 سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے
واشنگٹن کا سفر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی چانسلر نے امریکی صدر کے دعوت نامے کا شکریہ ادا کیا ہے
لیکن فی الوقت عالمی وبا کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے انجیلا میرکل واشٹنگٹن کا سفر نہیں کریں گی،
جی 7 سربراہی کانفرنس گزشتہ مارچ میں ہونا تھی جو کورونا وائرس کی وبا کے سبب ملتوی کر دی گئی
تھی۔ اب جبکہ بیشتر حکومتیں لاک ڈاؤن میں نرمی کے جتن کر رہی ہیں
صدر ٹرمپ کی کوشش ہے کہ اس کانفرنس میں شرکت کے لیے عالمی رہنما واشنگٹن تشریف لائیں
اور ورچوئل کانفرنس کے بجائے عالمی رہنما بذات خود اس میں موجود ہوں۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس