امریکی ریاست مِنی سوٹا میں سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد ہنگاموں کا سلسلہ ملک بھر میں پھیل گیا،
نیویارک، ہوسٹن، اٹلانٹا اور لاس ویگاس میں شدید مظاہرے جاری ہیں،،
پولیس مظاہرین پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیوں برسا رہی ہے
تاہم مشتعل مظاہرین سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں
اب تک متعدد گاڑیوں کو نظر آتش اور دکانوں میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے،،
وائٹ ہاؤس کے سامنے سینکڑوں مظاہرین نے سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا
اور میں سانس نہیں لے پا رہا کے نعرے بلند کیے،،
انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر وائٹ ہاؤس کو تھوڑے وقت کے لیے بند کر دیا،
مظاہروں کو روکنے کے لیے تین بڑے شہروں لاس اینجلس،
فلاڈیلفیا اور اٹلانٹا سمیت کئی علاقوں میں ہفتے سے کرفیو نافذ ہے،
لوئس وِیل اور کنٹکی شہر میں رات کا کرفیو لگایا گیا ہے۔
اے وی پڑھو
امریکہ پاکستان کے جوہری پروگرام کے حوالے سے مطمئن
امریکا: ویکسینیٹڈ افراد پر سے سفری پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ
امریکہ میں سانحہ نائن الیون کو 20 برس بیت گئے