دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارتی ائیرلائن ائیر انڈیا کے پائلٹ میں کورونا وائرس کی تشخیص

طیارے کو مکمل طور جراثیم سے پاک کرنے کے بعد نئے عملہ کے ساتھ ماسکو بھیجا جائے گا

بھارتی ائیرلائن ائیر انڈیا کے پائلٹ میں کورونا وائرس کی تشخیص،

ماسکو جاتے طیارے کو بیچ راستے سے واپس بلا لیا گیا،

رپورٹ کے مطابق وندے بھارت مشن کے تحت روس میں پھنسے ہندوستانیوں کو لینے جانے والے ایئر انڈیا کے طیارے کے پائلٹ کی کوویڈ 19 رپورٹ مثبت آنے کے بعد

پرواز آدھے راستے سے واپس لوٹ آئی، طیارے میں دہلی این سی آر اور راجستھان کے لوگوں کو روس سے واپس لایا جانا تھا ۔

راستے میں پائلٹ کو اطلاع دی گئی کہ اس کی کوویڈ 19 رپورٹ مثبت آئی ہے،

طیارے کو مکمل طور جراثیم سے پاک کرنے کے بعد نئے عملہ کے ساتھ ماسکو بھیجا جائے گا،

اس بارے میں ایئر انڈیا نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے،

رپورٹ کے مطابق غلطی سے پائلٹ کی رپورٹ کو نگیٹو سمجھ لیا گیا جبکہ وہ کورونا پازیٹو تھا ۔

دو گھنٹوں کے بعد جب رپورٹ دوبارہ دیکھی گئی تو پتہ چلا کہ پائلٹ کورونا سے متاثر ہے.

About The Author