نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چین سے سرحدی تنازعہ،، بھارت نے امریکہ کی ثالثی کی پیشکش مسترد کردی

اس مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے چین کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں

چین سے سرحدی تنازعہ،، بھارت نے امریکہ کی ثالثی کی پیشکش مسترد کردی،،

بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع پر امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش یہ کہہ کر مسترد کی کہ

وہ بیجنگ کے ساتھ پرامن مسئلے کے حل کے لیے کوشاں ہیں،،

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ سریواستو نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ

اس مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے چین کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

دوسری جانب چین اور بھارت کی فوج لداخ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں

اور کشیدگی میں مزید اضافے کا خطرہ ہے،، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ثالثی کی پیشکش اس وقت سامنے آئی تھی

جب بھارتی دفاعی ذرائع نے بتایا تھا کہ سیکڑوں چینی فوجی 3 ہزار 500 کلو میٹر لمبی سرحد کے

ساتھ متنازع زون میں داخل ہوگئے ہیں۔

About The Author