دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب:آٹا تھیلا کی قیمت میں 56سے 120روپے اضافے کا فیصلہ

نجی ملز مالکان 25کلو آٹا تھیلا آج سے 11سو روپے کی بجائے 56روپے اضافے کے ساتھ 1156روپے کا فروخت کیا کرینگے۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب میں آج ہفتہ کے روز سے آٹے کی قیمتوں میں 120روپے تک اضافے کا اعلان کیا ہے جبکہ نجی ملز مالکان 25کلو آٹا تھیلا آج سے 11سو روپے کی بجائے 56روپے اضافے کے ساتھ 1156روپے کا فروخت کیا کرینگے۔ 15مئی سے راولپنڈی اسلام آباد کی فلور ملوں کو سرکاری گندم کا کوٹہ ختم کر دیا گیا ہے اور پنجاب کی 950فلور ملیں جو گندم اوپن مارکیٹ سے خرید رہی ہیں وہ 14سو روپے کی بجائے 17سو روپے فی من سے لیکر 1750روپے فی من خرید کر آٹا بنانے لگی ہیں۔ پہلے 40کلو سرکاری گندم 1375روپے میں محکمہ خوراک ملوں کو کوٹے کے تحت دیا کرتا تھا‘ جبکہ محکمہ خوراک نے گندم کی سرکاری قیمت خرید پونے 14سو سے بڑھا کر 14سو روپے کر دی اس طرح مہنگی گندم خریدنے کی وجہ سے فلور ملوں نے بیس کلو وزن کا آٹا تھیلا جو پہلے 783روپے کے ایکس مل ریٹ سے دکانداروں کو دیا جاتا تھا‘ جبکہ عوام کو دکاندار 805روپے فی بیس کلو آٹا تھیلا رمضان المبارک میں فروخت کرتے رہے۔ محکمہ خوراک اور پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے درمیان جو معاہدہ عید سے پہلے پنجاب کے سینئر وزیر خوراک عبدالعلیم خان اور پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا اور پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر عبدالرئوف مختار کے اعلان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کے نرخوں میں اضافہ ہونے سے آٹا تھیلا کے نرخوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے۔ یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ سرکاری گندم کا بیس کلو آٹا تھیلا سفید رنگ کے بیگ میں فروخت ہو گا اور 25کلو وزن کا پرائیویٹ ملوں کا آٹا گرے کلر کے بیگ میں پیک ہوا کریگا۔ پاکستان فلور ملز پنجاب کے چیئرمین عبدالرئوف مختار کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم آل ٹائم ریکارڈ قیمت پر خریدنا پڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرائینڈنگ چارجز سو روپے فی تھیلا مقرر ہیں‘ اور آٹے تھیلے کی قیمت مختلف شہروں میں مختلف ہوگی جبکہ 20روپے ٹرانسپورٹیشن چارجز‘ ڈیلر اور دکاندار کا منافع ہو گا۔ عبدالرئوف مختار نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں گندم آل ٹائم ریکارڈ قیمت پر خریدنا پڑ رہی ہے۔ عید کی تعطیلات کے بعد اوپن مارکیٹ میں گندم کے نرخ اپنی انتہائی حدوں کو چھو رہے ہیں ایسی صورت میں پرانے نرخوں پر آٹے کی فروخت ممکن نہیں۔ حکومت پنجاب‘ محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے 20کلوگرام تھیلا آٹے کے گرائینڈنگ چارجز 100روپے فی تھیلا مقرر ہیں لہٰذا آئندہ آٹے تھیلے کے نرخ مختلف علاقوں میں اوپن مارکیٹ میں گندم کے نرخوں کے مطابق مقرر ہونگے یعنی اوپن مارکیٹ میں بیس کلوگرام گندم کی قیمت جمع سو روپے گرائینڈنگ چارجزشامل ہونگے۔ اسی فارمولہ کے تحت قیمتوں کا تعین کر کے 20کلوگرام کا آٹا تھیلا دستیاب ہوگا۔دریں اثناء پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عاصم رضا نے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر عبدالرئوف مختار کے بیانئے کی تصدیق کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ کے روز سے پنجاب کی ساڑھے نو سو فلور ملیں آٹے کے 25کلو وزن کے گرے کلر کے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 56روپے اور 20کلو وزن کے سفید کلر کے آٹے تھیلے کی قیمت میں 120روپے فی تھیلا اضافہ کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ آج میڈیا میں جو خبر شائع ہوئی وہ درست نہیں ہے کیونکہ اس میں دو سو فلور ملوں کی طرف سے آٹے تھیلے کی قیمت میں 70روپے اضافے کا ذکر ہے جبکہ عبدالرئوف مختار پورے پنجاب کی نو سو پچاس فلور ملز مالکان کے منتخب کئے گئے چیئرمین ہیں۔ سو دو سو فلور ملوں نے اپنے طور پر ستر روپے من قیمت میں جو اضافہ کرنے کا جو اعلان کیا ہے اس کا اطلاق نو سو پچاس پنجاب کی فلور ملوں پر نہیں ہو سکتا جس میں اسلام آباد‘ راولپنڈی کی 104فلور ملیں بھی شامل ہیں

About The Author