سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی ہلاکت پر امریکہ میں مسلسل چوتھے روز بھی مظاہرے جاری ہیں،،
امریکی ریاست منی سوٹا میں جارج فلائیڈ کے قتل میں ملوث سفید فام پولیس افسر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف تھرڈ ڈگری قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ڈیریک چووین نے مرنے والے 46 سالہ جارج فلائیڈ کی گردن پر اپنا گھٹنا 8 منٹ سے زائد رکھا تھا، سابق صدر براک اوباما نے سیاہ فام کی ہلاکت پر کہا کہ
امریکہ میں نسل پرستی عام نہیں ہو سکتی، یہ نارمل نہیں ہوسکتا،، احتجاج اور مظاہروں کے دوران اب تک سیکڑوں دکانیں اور پولیس اسٹیشن نذر آتش کیے جا چکے ہیں۔
جڑواں شہروں منیاپولس اور سینٹ پال میں کرفیو نافذ کر کے پولیس حالات قابو کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
کئی جگہوں پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی جبکہ مظاہرین نے سی این این کی دفتر پر بھی حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی ہے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس