امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرنیٹ کمپنیوں سے متعلق انتظامی حکم نامے پر دستخط کردیے،
انہوں نے کہا کہ یہ حکم نامہ آزادی اظہار رائے اور امریکی عوام کے تحفظ کے لیے جاری کیا ہے۔
امریکی صدر کے مطابق وہ روایتی میڈیا کو بائی پاس کرنے کے لیے ٹوئٹر پر بھروسہ کرتے ہیں،
ٹوئٹر کو بند کرنے کے لیے قانونی اختیار رکھتے تو اسے بند بھی کر دیتے،
رواں ہفتے ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ٹوئٹ پر فیکٹ چیک کا نوٹس لگا کر
اس میں لکھے پیغام کی صداقت پر سوال اٹھایا تھا۔
جس پر امریکی صدر نے ٹوئٹر پر امریکی صدارتی الیکشن میں مداخلت کا الزام عائد کردیا تھا۔
اگر امریکہ میں قانون سازی کر لی گئی تو ٹوئٹر اور فیس بک کے خلاف مقدمات چل سکیں گے۔
اے وی پڑھو
امریکہ پاکستان کے جوہری پروگرام کے حوالے سے مطمئن
امریکا: ویکسینیٹڈ افراد پر سے سفری پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ
امریکہ میں سانحہ نائن الیون کو 20 برس بیت گئے