دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

27مئی2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان:

برائلر مرغی گوشت کی قیمتوں میں اضافہ، دکانداروں نے سرکاری نرخ ہوا میں اڑا دئیے

برائلر 350 اور دیسی مرغی 500روپے کلو میں فروخت،انتظامیہ کا ایکشن شروع، متعدد دکانداروں کو جرمانے اور ایف آئی آر درج کر دیں،

ٹیموں کی کاروائی پر برائلر مرغی فروخت کرنے والے دوکانداروں نے احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کر دی تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان و گردونواح کے علاقوں میں برائلر اور دیسی مرغی کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ ہوگیا ہے

جس پر انتظامیہ نے برائلر مرغی کے گوشت کی قیتموں کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹیموں تشکیل دیتے ہوئے کاروائیاں شروع کردی ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار کی سربراہی میں سرکاری نرخ نامے سے زائد قیمت پر گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف چھوٹی سبزمنڈی میں کریک ڈاؤن کیاگیا

اور برائلر مرغی کے گوشت کو زیادہ قیمتوں پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار نے کہا کہ کسی کو مرغی مہنگے داموں فروخت نہیں کرنے دیں گے،

سرکاری نرخ سے زائد قیمتوں پرمرغی فروخت کرنے والوں کے خلاف 11 ایف آئی آرز درج کروائیں اور جرمانے کئے۔انہوں نے کہا کہ مرغی سرکاری نرخ نامے کے مطابق 260 پر فروخت کی جائے۔

شہری 260 روپے کلو سے زائد مرغی بیچنے والوں کیخلاف 080033444 پر شکایت درج کرائیں گزشتہ روز بھی زائد قیمتوں پر گوشت فروخت کرنے والے دو افراد کو گرفتار کروا دیا گیا،

اس موقع پرایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر نظام الدین نے کہا کہ سرکاری نرخ پر عمل کرنا دوکاندار کی ڈیوٹی ہے زائد قیمتوں پر گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف 5 استغاثے تھانوں میں جمع کروا دیئے گئے،

مزید کے خلاف کروائی کاسلسلہ جاری ہے جبکہ دوسری جانب ٹیموں کی کاروائی پر برائلر مرغی فروخت کرنے والے دوکانداروں نے احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کر دی

اور منڈی میں موجود مرغی کے گوشت کی تمام دکانیں بند کر دی گئی

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والے بااثر فارمز مالکان کے خلاف کاروائی نہیں کرتی انہیں جس داموں مرغی ملتی ہے اس حساب سے وہ فروخت کرتے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان:

تھانہ شاہصدر دین پولیس نے مختلف کاروائی کے دوران ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا،

مقدمات درج، تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شاہصدر دین نے ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی کرتے ہوئے

موٹر سائیکل ڈکیتی میں ملوث ملزم محمد عامر کو گرفتار کر لیا اور ملزم سے ریکوری کی مد میں رقم مبلغ 30 ہزار روپے برآمد کر کے

اصل مالک کے حوالے کر دی اسی طرح ایک اور کاروائی میں ملزم محمد عمران ولد غلام مصطفی سے کلاشنکوف اور گولیاں برآمد کر کے

مقدمہ درج کر دیا ایس ایچ او نے بتایا کہ محمد زبیر ملزم سے دوران تفتیش پولیس تھانہ شاہصدر دین نے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ شاہصدر دین انعام نبی نے کہا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر اور سماج دشمن عناصر کے مذموم عزام کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔

پولیس تھانہ شاہصدر دین کا علاقہ کو امن کا گہوارہ بنانا اولین ترجیح ہے

اور موٹر سائیکل ڈکیتی میں ملوث، فساد برپا کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔


ڈیرہ غازی خان

پیف پارٹنرز سکول کا ہنگامی اجلاس، مراد راس کی ناقص تعلیمی پالیسی پر پیف سکولز کا پیف سے الحاق ختم کرنے کا فیصلہ، تفصیلات کے مطابق ضیاء السلام زاہد قریشی کی سربراہی میں پیف پارٹنرز کا ایک اجلاس ہوا

جس میں خورشید خان تالپور، ایاز خان پتافی، عبدالکریم کنیرا، رب نواز، جاوید غوری، محمد سلیم، عبدالعزیز خان لاشاری، محمد بلال سمیت دیگر پیف پارٹنرز نے شرکت کی اور اجتماعی طور پر فیصلہ کیا گیا کہ

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو بار بار یادداشت پیش کرنے، پنجاب کے ہر چھوٹے بڑے شہر مراد راس کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے، پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا میں آواز اٹھانے کے باوجود چونکہ حکومتی رویہ ٹھیک نہ ہو رہا

اور روز بروز پیف سکولز کے مسائل حل ہونے کی بجائے مزید پیدا کئے جا رہے ہیں پیف پارٹنرز سکولز کو حق دینے کی بجائے ان پر ایف آئی آر کاٹی جا رہی ہین ان سب حالات کو سامنے رکھتے ہوئے بارش کا پہلا قطرہ بننے کیلئے پہلے مرحلے میں

ضلع کے تمام 580 پیف پارٹنرز سکولز مراد راس کی ناقص تعلیمی پالیسی کی وجہ سے پیف پارٹنرز سکولز اجتماعی طور پربہت جلد الحاق ختم کردیں اس کے بعد یہ تحریک پورے پنجاب تک پھیل جائے گی ان کہنا تھا کہ

صرف ضلع ڈی جی خان میں 2 لاکھ سے زائد بچے مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں الحاق ختم ہونے سے 2 لاکھ سے زائد بچوں کو مفت تعلیم کی سہولت ختم ہوجائے گی

ہم یہ اقدام انتہائی کرب میں اٹھا رہے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے وسیب کے بچوں کو مفت تعلیمی سہولت ملے

لیکن حکومتی ناقص پالیسی کی وجہ سے ہم یہ انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور کر دیئے گئے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان:

ایس پی انوسٹی گیشن ڈی جی خان ڈاکٹر حفیظ الرحمن بگٹی کی ایس ایچ اوز سرکل سٹی سے کرائم میٹنگ ہوئی

دوران میٹنگ ایس پی انوسٹی گیشن نے تمام ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ تھانہ کے مقدمات کو بروقت اور انصاف کے

تقاضے پورے کرتے ہوئے حقائق پر یکسو کریں جتنے بھی پینڈنگ چالان ہیں

انہیں فی الفور جمع کرائیں تاکہ پینڈنسی ختم ہوان کا مزید کہنا تھا کہ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ گرفتاریاں عمل میں لائیں

تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوشی اخلاقی سے پیش آنے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل انتہائی توجہ سے

سنتے ہوئے بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں جبکہ ناکہ بندی پوائنٹس پر شہریوں کے ساتھ اپنا رویہ مثبت رکھیں

ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو مزید سخت کریں۔


ڈیرہ غازیخان:

ریسکیو اسٹیشن کوٹ چھٹہ کے سامنے دوموٹرسائیکلز میں تصادم، ماں، بیٹا سمیت تین افراد زخمی،ڈیرہ ہسپتال منتقل،

تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے کوٹ چھٹہ ریسکیو دفتر کے سامنے دو تیز رفتار موٹرسائیکل سوار غفلت

اورلاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے حادثہ کے نتیجہ میں فاطمہ مائی زوجہ محمد رمضان

اور اسکا اٹھارہ سالہ بیٹا محمد دانش جوکہ موضع آڑا جعفر کے رہائشی تھے شدید زخمی ہوگئ

ے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا جبکہ تیسرے نامعلوم شخص کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

About The Author