نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چینی افواج نے مشرقی لداخ میں بھارتی افواج کے دانت کھٹے کردیے

مشرقی لداخ میں جھیل پینگانگ سو کے قریب جھڑپوں کے دوران چینی فوج نے بھارتی فوجی دستے کو گرفتار کرلیا

چینی افواج نے مشرقی لداخ میں بھارتی افواج کے دانت کھٹے کردیے۔۔

مشرقی لداخ میں جھیل پینگانگ سو کے قریب جھڑپوں کے دوران چینی فوج نے بھارتی فوجی دستے کو گرفتار کرلیا

اور ان کا اسلحہ بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔۔ گیلون ندی سمیت تین مختلف مقامات پر چینی فوج حقیقی لائن آف کنٹرول سے چار سے پانچ کلومیٹر تک اندر آکر مورچہ زن ہوگئی ہے۔

مشرقی لداخ میں بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ۔۔ چین نے خطے میں امن دشمن ملک بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ مشرقی لداخ میں جھیل پینگانگ سو کے قریب چین اور بھارت کی افواج کے درمیان جھڑپوں کے بعد بھارتی فوج پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئی۔۔

دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب بھارتی فوج نے لداخ کے علاقے گالوان میں ایک سڑک اور پل کی تعمیر شروع کی جس پر چین نے سخت ناراضی کا اظہار کیا۔

اس سے قبل 5 اور 9 مئی کو بھی دونوں ممالک کی افواج کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی جس میں دونوں طرف سے اسلحہ کی بجائے مکوں اور آہنی سلاخوں کا استعمال کیا گیا تھا جس میں کئی بھارتی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

بھارتی افواج کو اس وقت تشویش ہوئی جب چینی افواج کی نقل وحرکت میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ۔ چینی طیارے ، ہیلی کاپٹر اور بھاری اسلحہ لداخ پہنچنے لگے ۔

پھریکایک گلون ندی کے مقام پر چینی افواج بھارتی قبضے کے علاقے لداخ میں داخل ہوگئیں اور بھارتی فوجیوں کو مار بھگانے اور گرفتار کرنے کے بعد وہاں پر خیمے لگا کر اپنی موجودگی قائم کر لی۔

اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر متعدد وڈیو کلپ وائرل ہوچکے ہیں جن میں بھارتی فوج کی پتلی حالت دیکھی جا سکتی ہے۔

About The Author