دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

برازیلین صدر جئیر بولسنارو نے مہلک ترین کورونا کو عام فلو کہہ ڈالا

امریکہ کے بعد مہلک وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر آچکا ہے

برازیلین صدر جئیر بولسنارو نے مہلک ترین کورونا کو عام فلو کہہ ڈالا،

برازیلین صدر کی اولین ترجیح معاشی نظام بنی ہوئی ہے،

امریکہ کے بعد مہلک وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر آچکا ہے،

کورونا وبا سے برازیل میں 22 ہزار اموات ہوچکی ہیں جبکہ کیسز کی تعداد ساڑھے 3 لاکھ کے قریب ہے،

ساو پاولو کے قبرستان نئی قبروں سے بھر چکے ہیں جبکہ اسپتالوں میں مریضوں کے لیے گنجائش ختم ہو چکی ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق موثر طبی سہولتیں فراہم کرنے میں حکومت ناکام ہو چکی ہے۔

تباہ ہوتے نظام صحت پر توجہ دینے کے بجائے برازیل کے صدر بولسونارو کی اولین ترجیح معیشت ہے،

صدر نے برازیل میں بڑھتی اموات پر افسوس کااظہار تو کیا مگرساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اگر معیشت نہ سنبھالی گئی تو اس سے کہیں زیادہ ہلاکتیں ہوں گی۔

About The Author