دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لوہے کے تار سے بنی ٹیڑھی میڑھی عینک نے یمنی بچے کی قسمت بدل ڈالی

گرد آلود کپڑوں اور چہرے کے ساتھ آنکھوں پر لگائی عینک کی تصویر نے پتھر دل بھی موم کردیے

لوہے کے تار سے بنی ٹیڑھی میڑھی عینک نے یمنی بچے کی قسمت بدل ڈالی،،

جنگ سے متاثرہ محمد نامی بچے نے تاروں سے ایک عینک بنائی۔

مقامی صحافی اور فوٹو گرافر عبداللہ الجرادی نے ننھے محمد کی عینک کے ساتھ تصویر لی

اور اس کی عینک کو آن لائن نیلامی کے لیے پیش کردیا،گرد آلود کپڑوں اور چہرے کے ساتھ آنکھوں پر لگائی عینک کی

تصویر نے پتھر دل بھی موم کردیے۔ دیکھتے ہی دیکھتے بچے اور اس کے خاندان کے لیے

عید کے کپڑے اور تحائف کی بھرمار ہوگئی۔

صرف یہی نہیں بلکہ عینک کو آن لائن بولی میں یمن میں سعودی عرب کے بارودی سرنگوں کے انسداد کے لیے

جاری پروگرام مسام کے ڈائریکٹر جنرل اسامہ القصیبی نے 25 لاکھ یمنی ریال میں خرید بھی لیا،

محمد آج کل یمن کی مشرقی گورنری مآرب میں ایک پناہ گزین کیمپ میں رہائش پذیر ہے۔

About The Author