چین نے امریکہ کے جھوٹے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ
امریکہ، چین کے ساتھ تعلقات کو سرد جنگ کی طرف لے کر جا رہا ہے۔
کورونا وائرس کے معاملے پر چین اور امریکہ کے درمیان ایک عرصے سے لفظی جنگ کا سلسلہ جاری ہے
اور چین کی جانب سے ہانک کانگ پر کنٹرول مزید سخت کیے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان اس میں شدت آگئی ہے۔
چین کے وزیر خارجہ وینگ یی نے کہا کہ چین پر امریکہ کی جانب سے کیے جانے والے مسلسل لفظی حملے اس بات کا ثبوت ہیں
کہ امریکہ سیاسی وائرس سے بری طرح آلودہ اور انفیکشن زدہ ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کے علم میں آیا ہے کہ امریکہ میں چند سیاسی قوتیں امریکہ اور چین کے تعلقات کو
یرغمال بنانے کی کوشش کرتے ہوئے دونوں کو سرد جنگ کی جانب دھکیل رہی ہیں۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس