حنا الطاف اور آغا علی شادی کے بندھن میں بندھ گئے
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول فنکار آغا علی اور حنا الطاف جمعتہ الوداع کے بابرکت دن سادگی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
اداکار جوڑی نے مداحوں کو شادی کی اطلاع سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام اور فیس بک کے ذریعے دی۔
آغا علی نے انسٹاگرام پر نکاح کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اطلاع دی کہ انہوں نے نکاح کرلیا ہے۔
آغا علی نے بتایا کہ وہ اور حنا الطاف بہت عرصہ سے دوست ہیں اور ایک دوسرے کو بہت قریب سے جانتے ہیں۔
ہم نے 22 مئی جمعتہ الوداع کے دن نکاح کیا ہے اور ہمیں آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔
اداکارہ حنا الطاف نے بھی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر مداحوں کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کی اطلاع دی اور اپنے اس محبت بھرے سفر کی کہنا سنائی۔
حنا الطاف اور آغا علی کے درمیان دوستی کا آغاز ڈرامہ سیریل ’دل گمشدہ‘ کے دوران ہوا جس کے بعد دونوں
نہایت تیزی سے قریب ہوتے چلے گئے اور ان کے بارے میں افواہیں بھی پھیلتی رہیں لیکن دونوں ہی اس کی تردید بھی کرتے رہے۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
محبوب تابش دی درگھی نظم، پاݨی ست کھوئیں دا ||سعدیہ شکیل انجم لاشاری