نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کوروناسے 52437 افراد متاثر، 1101 جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث اموات ایک ہزار ایک سو ایک ہو گئی ہیں

پاکستان میں کوروناسے 52437 افراد متاثر، 1101 جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث اموات ایک ہزار ایک سو ایک ہو گئی ہیں جب کہ 52 ہزار 437 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں چونتیس افراد کورونا وائرس کے باعث دم توڑ گئے ہیں جب کہ ایک ہزار سات سو تینتالیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں مریضوں کی تعداد 20 ہزار 883 اور پنجاب میں 18 ہزار 730 ہے ۔ خیبر پختونخوا میں 7 ہزار 391، بلوچستان میں 3 ہزار 198 اور اسلام آباد میں ایک ہزار 457 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

گلگت بلتستان میں چھ سو سات اور آزاد کشمیر میں ایک سو اکہتر افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد سولہ ہزار چھ سو ترپن ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں جہاں 381 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 340، پنجاب 324، اسلام آباد 12، گلگت بلتستان 4، بلوچستان 39 اور آزاد کشمیر میں 1 شخص کورونا وائرس سے جاں بحق ہوا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 14 ہزار 705 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر چارلاکھ 60 ہزار 692 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ ایک ہزار اموات ہونے میں 85 دن لگے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ اور جون میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آسکتے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کو سامنے آئے دو ماہ سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے۔ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

About The Author