دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عیدالفطر اس بار مختلف طریقے سے منائی جارہی ہے

ایران میں بھی خصوصی احتیاطی تدابیر کے ساتھ نماز عید ادا کی گئی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عیدالفطر مذہبی اس بار مختلف طریقے سے منائی جارہی ہے،

عالمی وبا کے باعث سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نمازیوں کے بغیر نماز عید ادا کی گئی،،

ایران میں بھی خصوصی احتیاطی تدابیر کے ساتھ نماز عید ادا کی گئی جبکہ آج سے متعدد ادارے،

تاریخی مقامات اور مزار بھی کھولے جارہے ہیں،،

یورپ میں بھی عید اس بار ورچوئل طریقے سے منائی جارہی ہے،،

لاک ڈاؤن کے باعث مساجد میں عید الفطر کی نماز ان لائن پڑھائی گئی،،

ایک عرصے کے بعد دنیا بھر کے مسلمان ایک ساتھ عیدالفطر منا رہے ہیں

تاہم بنگلا دیش اور بھارت میں چاند کی شہادتیں موصول نہ ہونے کی وجہ سے عید الفطر کل منائی جائے گی،

مصر، کویت، اردن، بحرین ، ملائیشیا، ترکی، انڈونیشیا، قطرمیں میں بھی عید لاک ڈاؤن کے باعث سادگی سے منائہ جارہی ہے۔

About The Author