چین کا سالانہ سب سے بڑا پارلیمانی اجلاس شروع ہو گیا ،،
چینی صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی، پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں بغیر ماسک کے پہنچے
سالانہ نیشنل پیپلز کانگریس میں آئندہ سال کی پالیسیوں کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے پورے چین سے 3
ہزار نمائندے شرکت کر رہے ہیں ،،چین کے وزیر اعظم اور ملک کی ریاستی کونسل کے سربراہ لی کی چیانگ نے
خطاب کرتے ہوئے کورونا وائرس کی وبا کے خلاف ’بڑی سٹریٹیجک کامیابیاں‘
حاصل کرنے پر چین کی تعریف کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ اب تک یہ وبا ختم نہیں ہوئی ہے
اور ہمیں ملک میں ترقی کو فروغ دینے کے لیے بہت کچھ کرنا ہوگا،،
اجلاس کے آغاز میں کورونا سے جان کی بازی ہارنے والوں کے لیے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی،،
کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے اراکین نے 5 مارچ کو شروع ہونے والی
سالانہ کانگریس کا اجلاس کورونا کے پیش نظر ملتوی کر دیا تھا ،،
اے وی پڑھو
پاکستان اور چین کا خنجراب بارڈ کھولنے پر اتفاق،ترجمان دفتر خارجہ
چین میں تباہ ہونے والے مسافر طیارے کا بلیک باکس مل گیا
چین اور بھارت کے مابین ایک مرتبہ پھر کشیدگی