دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا میں کورنا کیسز کی تعداد 51 لاکھ 94 ہزار سے بڑھ گئی

امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 96  ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 16 لاکھ  20 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے اور  متاثرہ افراد کی تعداد51 لاکھ 94 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ تین لاکھ 34 ہزار 6 سو سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر بیس لاکھ 80 ہزارسے زائد افراد موذی وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہو گئے ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 96  ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 16 لاکھ  20 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

روس میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد تین لاکھ 17 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ ایک دن میں 9 ہزار کے قریب نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز گئی ہے۔

برازیل  کورونا وائرس متاثرین کی ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں ایک دن میں 21 ہزار نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد3 لاکھ 10 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ چوبیس گھنٹوں میں 900  افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

کورونا سے اسپین میں 27 ہزار 900 سے زائد افراد وائرس کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جب کہ 2 لاکھ 80 ہزار 117 متاثر ہیں۔

وبا سے نمٹنے میں ناکامی پر اسپین میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین نے برتن بجا کر حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانیہ میں کورونا مزید تین سوترسٹھ جانیں نگل گیا اور مجموعی اموات 36 ہزار سے بڑھ گئی ہیں جب کہ دو لاکھ 50 ہزار سے زائد مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہو چکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 32 ہزار 400 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

فرانس میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 28 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

About The Author