دنیا بھر میں 50 لاکھ کیسز ہونے میں 185 دن لگے. کورونا کیسز کی تعداد پچاس لاکھ سے بڑھ گئی ہے ۔
دنیابھرمیں کوروناسےمتاثرہ افرادکی تعداد50لاکھ89ہزار930زائدہوگئی ہے،کوروناوائرس سےدنیابھرمیں3لاکھ29ہزار729افرادہلاک
ہوگئے ہیں۔ دنیابھرمیں کوروناسےمتاثرہ20لاکھ24ہزار208مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سترہ نومبر دو ہزار انیس کو سامنے آیا،
بیس مئی تک کیسز کی تعداد پچاس لاکھ سے بڑھ گئی، 50 لاکھ کیسز ہونے میں 185 دن لگے ۔
سترہ 17نومبر کو پہلا کیس سامنے آنے کے بعد 24 جنوری 2020 کو کورونا کیسز ایک ہزار تک پہنچ گئے ۔
31 جنوری کو دنیا بھر میں کورونا کے 10 ہزار کیسز ہو گئے ۔
6 مارچ کو کورونا کیسز ایک لاکھ تک پہنچ گئے ۔
26مارچ تک کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ ہو گئی ۔
2 اپریل کو دنیا بھر میں 10 لاکھ کیسز ہو گئے ۔
15 اپریل تک کورونا کے کیسز 20 لاکھ تک پہنچ گئے ۔
27 اپریل کو کورونا کے کیسز کی تعداد 30 لاکھ ہو گئی ۔
9 مئی تک دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 40 لاکھ ہوگئی ۔
15 مئی تک دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 45 لاکھ ہوگئی ۔
کورونا کیسز 20 مئی تک 50 لاکھ سے بڑھ گئے.
دنیا بھر میں کورونا کے پہلے ایک لاکھ کیسز کیلئے 109 دن لگے ۔
ایک لاکھ سے 10 لاکھ کیسز تک کیلئے کورونا نے صرف 27 دن لگائے ۔
10 لاکھ سے 35 لاکھ کیسز تک کیلئے کورونا نے صرف 30 دن لگائے ۔
کیسز 35 سے 40 لاکھ ہونے میں صرف 6 دن لگے ۔
40 لاکھ سے 45 لاکھ کیسز ہونے میں بھی 6 روز ہی لگے ۔
کورونا مریضوں کی تعداد 45 لاکھ سے 50 لاکھ تک تعداد پہنچنے میں 5 دن لگے.
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ