دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کورونا کے باعث اموات ایک ہزار سے  بڑھ گئیں

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات  21 مئی تک ہوئیں۔  ایک ہزار اموات ہونے میں 85 دن لگے۔

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے باعث اموات ایک ہزار سے  بڑھ گئی ہیں جب کہ48 ہزار91 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

کورونا کے باعث پچاسی روز میں ایک ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ امریکہ میں ایک ہزار اموات   پورٹ ہونے میں  پنسٹھ دن لگے تھے۔  فرانس میں ساٹھ روز میں  ایک ہزار افراد لقمہ جاں بحق ہوئے اور جرمنی میں  چھیاسٹھ اور اٹلی میں بیالیس روز میں ایک ہزار ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہےکہ  پاکستان میں کورونا کیسز  ایک لاکھ تک  پہنچنے  کا  خدشہ  اور جون میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آسکتے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں بتیس افراد دم توڑ گئے ہیں جب کہ دو ہزار ایک سو ترانوے نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد اٹھارہ ہزار نو سو چونسٹھ اور پنجاب میں سترہ ہزار تین سو بیاسی ہے ۔ خیبر پختونخوا میں چھ ہزار آٹھ سو پندرہ، بلوچستان میں دو ہزار نو سو اڑسٹھ اور اسلام آباد میں ایک ہزار دو سو پینتیس افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

گلگت بلتستان میں پانچ سو اناسی اور آزاد کشمیر میں ایک سو اڑتالیس افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد چودہ ہزار ایک سو پچپن ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات  21 مئی تک ہوئیں۔  ایک ہزار اموات ہونے میں 85 دن لگے۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں جہاں 351 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں316، پنجاب297، اسلام آباد10، گلگت بلتستان4، بلوچستان38 اور آزادجموں و کشمیر میں1 شخص جاں بحق ہوا۔

About The Author