دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس نے فضائی کمپنیوں کے عملے کو بھی ڈاکٹروں جیسا بنادیا

اس سے قبل گزشتہ چند ہفتوں سے کورونا وائرس کے باعث گلوز اور فیس ماسکس کا استعمال کرایا جارہا تھا

کورونا وائرس نے فضائی کمپنیوں کے عملے کو بھی ڈاکٹروں جیسا بنادیا،،

فضائی کمپنی قطر ائیرویز نے اب طیاروں پر موجود عملے کے لیے مکمل حفاظتی ملبوسات کا استعمال 25 مئی سے لازمی قرار دے دیا،

اس سے قبل گزشتہ چند ہفتوں سے کورونا وائرس کے باعث گلوز اور فیس ماسکس کا استعمال کرایا جارہا تھا

مگر اب پرسنل پروٹیکٹیو کٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے

جبکہ حفاظتی چشمے بھی نئے یونیفارم کا حصہ ہوں گے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس سے صارفین کو زیادہ تحفظ کا احساس دلانے کے ساتھ صفائی کے

اقدامات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

کمپنی کی پروازوں کا انتخاب کرنے والے تمام مسافروں کو بھی فیس ماسک کا استعمال کرنا ہوگا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ سماجی دوری کا اطلاق بورڈنگ کے دوران بھی ہوگا

جبکہ مسافروں کو ایک دوسرے سے مخصوص دوری پر نشستیں فراہم کی جائیں گی.

About The Author