دسمبر 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکی صدر ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کوہمیشہ کے لیے فنڈنگ روکنے کی دھمکی دے دی

ٹرمپ نے کہا عالمی ادارہ صحت یہ ثابت کرے کہ وہ چین کی جانب سے آزاد ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کو ہمیشہ کے لیے فنڈنگ روکنے کی دھمکی دے دی،

کہا کورونا پر قابو پانے کے لیے ڈبلیو ایچ او بہتر لائحہ عمل اختیار کرے ۔

صدر ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم کو خط لکھا جس میں انہوں نے کہا ک

ہ اگر عالمی ادارہ صحت کورونا پر قابو پانے کے لیے اگلے تیس روز میں کوئی پختہ بہتری نہیں دکھاتا

تو اس کی فنڈنگ ہمیشہ کے لیے روک دی جائے گی ۔

ٹرمپ نے اپنے خط میں کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے کورونا سے متعلق غلط اقدامات کی قیمت پوری دنیا کو بھگتنی پڑی ہے۔

ٹرمپ نے کہا عالمی ادارہ صحت یہ ثابت کرے کہ وہ چین کی جانب سے آزاد ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ روکنے کی دھمکی

کورونا پر قابو پانے کے لیے ڈبلیو ایچ او بہتر لائحہ عمل اپنائے، امریکہ

عالمی ادارہ صحت کے کورونا سے متعلق غلط اقدمات کی بھاری قیمت اٹھانا پڑی، ٹرمپ۔

About The Author