کوورنا وائرس لاک ڈاؤن نے عالمی معیشت کا بھٹہ بٹھا دیا۔
چھوٹے کاروبار ہی نہیں، بڑے ادارے بھی ملازمین کو نکالنے پر مجبور ہوگئے،، اوبر نے گزشتہ ماہ 37 سو نوکریاں ختم کیں اور اب مزید 3 ہزار ملازمین فارغ کر دئیے،
کار رینٹل کمپنی ہرٹز نے 10 ہزار ملازمین آن لائن ٹریول کمپنی ٹرپ ایڈوائزر نے 900 سے زیادہ ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا،
ائیر بی این بی نے بھی اپنی 25 فیصد ورک فورس یعنی 1900 ملازمین کو فارغ کر دیا، فضائی ادارے ورجن اٹلانٹک نے 3 ہزار سے زائد ملازمتیں ختم کردیں،
نارویجین ائیرلائنز نے 7 ہزار سے زائد ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا۔ ائیر کینیڈا نے اپنے 20 ہزار ملازمین کو 7 جون سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جبکہ والٹ ڈزنی ورلڈ 43 ہزار ملازمین کو بلا تنخواہ رخصت پر بھیج رہی ہے۔
میک اپ اور جیولری فروخت کرنے والی کمپنی سیفورا نے 31 مارچ کو اپنے 3 ہزار ملازمین کو فارغ کر دیا تھا۔
اس نے علاؤہ ٹیسلا اور طیارہ ساز کمپنی بوئنگ بھی ملازمین کو فارغ کرررہی ہے،
کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے سبب کروڑوں لوگ بیروزگار ہوچکے ہیں۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس