دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیوزی لینڈ میں عالمی وبا پرقابو پانے کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی

وزیر اعظم کی پریس سروس کے مطابق کیفے میں جگہ کے لیے انتظار کرنا سماجی دوری کے اصولوں کے مطابق ہے

نیوزی لینڈ میں عالمی وبا پر بہت حد تک قابو پانے کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی،

تاہم دلچسپ صورتحال اس وقت پیش آئی جب عالمی وبا میں قائدانہ صلاحیتیں دکھانے والی کیوی وزیراعظم جیسینڈا آرڈن

اور ان کے ساتھی کو کیفے سے واپس بھیج دیا گیا،، جیسینڈا اپنے ساتھی کے ہمراہ پیدل لنچ کرنے کیفے پہنچیں

تو انہیں یہ کہہ کر واپس بھیج دیا گیا کہ سماجی دوری کے اصولوں کے تحت کیفے میں پہلے سے کافی تعداد میں لوگ موجود ہیں،

ان کے واپس آنے کے بعد ایک ویٹر ان کے پیچھے گیا کہ ایک میز خالی ہو چکی ہے۔

جیسنڈا کے ساتھی کلارک گے فورڈ کا کہنا ہے کہ یہ ان کی غلطی ہے کہ

وہ پہلے سے کہیں جگہ بک نہ کروا سکے۔

تاہم وزیر اعظم کی پریس سروس کے مطابق کیفے میں جگہ کے لیے انتظار کرنا سماجی دوری کے اصولوں کے مطابق ہے۔

جبکہ وزیراعظم جیسینڈا کا کہنا ہے کہ وہ بھی باقی شہریوں کی طرح انتظار کر سکتی ہیں۔

About The Author