اسلام آباد:عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے پوری دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ عالمی سطح پر کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 48 لاکھ 1 ہزار سے زائد ہو گئی ہے.
عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پوری دنیا میں اب تک اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت 18 لاکھ 58 ہزار سے زائد افراد کورونا کو شکست بھی دے چکے ہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ 27 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ 90 ہزار 9 سو سے زائد اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔
روس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئی جب کہ 2 ہزار 600 سے زائد افراد لقمہ اجل بنے۔
اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 77 ہزارسے زائد ہو گئی ہے۔ اس طرح اسپین میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 27 ہزار 6 سو سے بڑھ گئی ہے۔
اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 25 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 31 ہزار9 سو سے زائد ہو گئی ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 43 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں 34 ہزار6 سو سے زائد افراد نے داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔
فرانس میں ایک لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 28 ہزار1 سو سے بڑھ گئی ہے۔
جرمنی میں بھی کورونا کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اب تک آٹھ ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک لاکھ 76 ہزار 6 سو سے تجاوز کر گئی ہے۔
ترکی میں مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد چار ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور ایک لاکھ 49 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ایران میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چھ ہزار9 سو سے بڑھ گئی ہے۔ ایران میں اب تک ایک لاکھ 20 ہزار 198 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر