نومبر 9, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس کسی بڑے بحران کا پیش خیمہ ہوسکتی ہے

لیری ہال نے بنکر کو خریدنے کے بعد اسے انڈرگراؤنڈ 15 منزلہ عمارت میں بدل دیا ہے

کورونا وائرس کسی بڑے بحران کا پیش خیمہ ہوسکتی ہے،،

کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ کووڈ-19 کا موجودہ بحران کسی بڑے لاک ڈاؤن کی ریہرسل ہے۔

جس کے بعد ساری دنیا میں پُرآسائش بنکر بنانے کی تیاری شروع کردی گئی،

جہاں کسی بحران کی صورت میں کچھ خوش قسمت افراد پناہ لے سکیں گے،

امریکہ میں 15 ملین ڈالر کی لاگت سے ایٹلس ایف میزائل رکھنے کا بنکر بنایا گیا تھا

اب لیری ہال کی ملکیت میں ہے جو ایک وقت حکومتی ٹھیکے لیا کرتے تھے۔

لیری ہال نے بنکر کو خریدنے کے بعد اسے انڈرگراؤنڈ 15 منزلہ عمارت میں بدل دیا ہے

جسے انہوں نے سروائیول کونڈو کا نام دیا ہے، 15 منزلہ انڈر گراؤنڈ بنکر کو 75 لوگوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے

جہاں وہ پانچ برس تک باہر کی دنیا سے رابطہ رکھے بغیر پُرآسائش انداز میں رہ سکتے ہیں

اور جب تباہی کا دور ختم ہو تو یہ لوگ وہاں سے نکل کر ایک بار بھر انسانی معاشرے کی تشکیل کر سکیں گے،

سروائیول کانڈو کی ویب سائٹ پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کے فلٹرز بایولوجیکل، نیوکلیئر اور

کیمیکل ہتھیاروں کے مضر ذرات کو روکنے کے علاوہ کورونا وائرس کے جراثیم کو بھی روک سکتے ہیں۔

About The Author