نومبر 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت میں ریکارڈ اضافہ

کورونا وباء سے پیدا ہونے والی صورت حال سمیت درپیش چیلنجز اور حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا ۔ فورم کو بتایا گیا کہ ملک کی ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔

ملک میں کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے،،ایک روز میں 14 ہزار سے 878 ٹیسٹ کئے گئے ۔۔ وفاقی وزیر اسد عمر کہتے ہیں کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عملدرآمد صرف عوام کو آگاہی دینے سے ہی ممکن ہے ۔ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت کو مزید بڑھانا ہو گا ۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرِ صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سنٹر کا اجلاس ہوا ۔ جس میں کورونا وباء سے پیدا ہونے والی صورت حال سمیت درپیش چیلنجز اور حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا ۔ فورم کو بتایا گیا کہ ملک کی ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 14 ہزار 878 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جو اب تک ایک روز میں کئے جانے والے سب سے ذیادہ ٹیسٹ ہیں ۔ اسد عمر نے ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت بڑھانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مزید بڑھانے پر زور دیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عملدرآمد صرف عوام کو آگاہی دینے سے ہی ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تیزی سے صحت سمیت تمام شعبوں میں استعداد بڑھا رہا ہے ۔ ایس او پیز کی تشکیل اور ان پر عملدرآمد کے بھی مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں ۔

شرکاء نے رائے دی کہ جس مارکیٹ میں ایس او پیز پر عملدرآمد نا ہو رہا ہو اسے بند کر دینا چاہیئے ۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ تاجروں تنظیموں کے ساتھ مل کر ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔

وزیر صنعت و پیداوار پنجاب میاں اسلم اقبال نے بتایا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 336 وارننگ لیٹر جاری کئے گئے ۔ جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں بند نا ہوئیں ان مارکیٹوں کو سیل کر دیا جائے گا ۔

اجلاس کے دوران این سی او سی کو ماہرین کی جانب سے مئی اور جون میں وائرس کی شدت اور طبی سہولیات پر بریفنگ بھی دی گئی ۔

About The Author