دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس بنگلادیش میں قائم روہنگیا کیمپوں میں بھی پہنچ گیا

بنگلادیشی سرحد پر قائم روہنگیا کیمپوں میں پہلے کورونا وائرس کیس رپورٹ ہونے کا اعلان کیا ہے

کورونا وائرس بنگلادیش میں قائم روہنگیا کیمپوں میں بھی پہنچ گیا،

اقوام متحدہ نے مہاجرین کے کیمپ میں پہلے کورونا کیس کی تصدیق کر دی، رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کے ایک اعلیٰ حکام

اور اقوام متحدہ کی ترجمان نے بنگلادیشی سرحد پر قائم روہنگیا کیمپوں میں پہلے کورونا وائرس کیس رپورٹ ہونے کا اعلان کیا ہے۔

مغربی بنگلادیش میں وسیع و عریض رقبے پر پھیلے مہاجرین کے کیمپ میں دس لاکھ سے زائد روہنگیا افراد کسمپرسی کی

زندگی بسر کر رہے ہیں۔

مہاجرین ریلیف کیمپ کے کمشنر محبوب عالم تلکودر کا کہنا ہے کہ پہلا کیس سامنے آنے کے بعد متاثرہ شخص کو آئیسولیشن سینٹر منتقل کر دیا ہے۔

About The Author