دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وبا کیخلاف صف اول میں لڑنے والے ڈاکٹرزاورطبی عملے کا تحفظ ناگزیر

کورونا کیخلاف فرض نبھانے والے ہراول دستے کے ہر عظیم مجاہد تک رہنما اصول و ضوابط پہنچائے گئے،ان رہنما اصولوں اور ضابطہ کار سے فوائد کے حقیقی حصول کیلئے یہ دستاویزی فلم تیار کی گئی

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے آئی ایس پی آر کے مدد سے دستاویزی فلم کا اجراء کر دیا

دستاویزی فلم، پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ، آئی ایس پی آر نے تیار کی ہے

آئی ایس پی آر نے صرف 96 گھنٹے کے قلیل وقت میں دستاویزی فلم تیار کی

آئی ایس پی آر نے دستاویزی فلم، شعبہ صحت سے منسلک افراد کیلئے وزارت صحت کے ضابطہ کار کے تحت تیار کی

کورونا وبا کیخلاف صف اول میں لڑنے والے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈکس کا تحفظ ناگزیر ہے۔

انفرادی حفاظتی سامان بارے مکمل آگہی اور درست استعمال حفاظت اور بہتری کے لئے بہت ضروری ہے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے وزارت صحت اور ماہرین کے اشتراک سے پہلے ہی رہنما اصول، ضابطہ کار تیار کیے

ضابطہ کار اور رہنما اصول شعبہ صحت سے وابستہ تمام افراد کیلئے تیار کر کے مختلف جگہوں پر آویزاں کیے گئے

کورونا کیخلاف فرض نبھانے والے ہراول دستے کے ہر عظیم مجاہد تک رہنما اصول و ضوابط پہنچائے گئے،ان رہنما اصولوں اور ضابطہ کار سے فوائد کے حقیقی حصول کیلئے یہ دستاویزی فلم تیار کی گئی

دستاویزی فلم میں بتایا گیا کہ کب، کس وقت، کن حالات میں کونسا انفرادی حفاظتی سامان یا آلات استعمال کرنا ہیں

دستاویزی فلم میں انفرادی حفاظتی سامان اور آلات کے استعمال کا مکمل طریقہ کار واضح بتایا گیا

دستاویزی فلم ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس، شعبہ صحت سے وابستہ دیگر افراد کیلئے بہترین بصری مدد ہے

ضابطہ کار اور رہنما اصولوں کا مقصد انفرادی حفاظتی سامان اور آلات کا ہر ممکن درست استعمال ہے

دستاویزی فلم سے ڈاکٹرز کی معاونت، انفرادی حفاظتی سامان اور وسائل کے بہتر استعمال میں مدد مل سکے گی

اس اقدام سے انفرادی حفاظتی سامان اور آلات کے غیر ضروری استعمال کی بھی حوصلہ شکنی ہو گی

حفاظتی سامان طبی مراکز کے اندر، مریضوں کے پاس، آؤٹ پیشنٹ، سماجی، لیبارٹری، نمونے لینے کی جگہ پر ضروری ہے

About The Author