نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں بھوک، خوراک کی قلت کا سامنا

عالمی وبا کی وجہ سے تقریباً 70 لاکھ مزید افراد بھوککا شکار ہو جائیں گے

مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں بھوک، خوراک کی قلت کا سامنا،،

عالمی ادارہ خوراک نے خبردار کیا ہے کہ عالمی وبا کی وجہ سے تقریباً 70 لاکھ مزید افراد بھوک

کا شکار ہو جائیں گے۔ 67 لاکھ افراد کے اضافے کے بعد اب مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں چار کروڑ ستر لاکھ افراد بھوک کا شکار ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارے مسلسل خبردار کرتے آ رہے ہیں کہ ان علاقوں کی کمزور حکومتیں اس قابل نہیں ہیں کہ وہ وائرس کا مقابلہ کر سکیں

یا اس کے اثرات برداشت کر سکیں۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کی عالمی بحران پر جاری رپورٹ کے مطابق دنیا میں جو علاقے بھوک اور خوراک کی قلت کا شکار ہیں

ان میں سے 20 فی صد آبادی کا تعلق مشروق وسطیٰ سے ہے، رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ

عالمی وبا ان علاقوں میں بھوک اور خوراک کی قلت کے مسئلے کو بڑھا دے گی۔ کیونکہ روزی کمانے کے وسائل گھٹتے جا رہے ہیں۔

ورلڈ فوڈ پروگرام اس وقت 23 لاکھ افراد کو خوراک فراہم کر رہا ہے۔ جس کا دو تہائی حصہ یمن اور شام کے عوام کو ملتا ہے۔

About The Author