دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا بھر میں کوروناوائرس سے 2 لاکھ 98 ہزار افراد ہلاک

ترکی میں مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد تین ہزار 900 سے تجاوز کرگئی ہے اور ایک لاکھ 43 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد:عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے پوری دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 44 لاکھ 29 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد دو لاکھ 98 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پوری دنیا میں اب تک اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت 16 لاکھ 58 ہزار سے زائد افراد کورونا کو شکست بھی دے چکے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 30 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ 85 ہزار 197 سے زائد اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔

اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 71 ہزارسے زائد ہو گئی ہے۔ اس طرح اسپین میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 27 ہزار 1  سو سے بڑھ گئی ہے۔

اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 22 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 31 ہزار1 سو سے زائد ہو گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 29 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں 33 ہزار 1سو سے زائد افراد نے داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔

فرانس میں ایک لاکھ 78 ہزار سے زائد افراد اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 27 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

جرمنی میں بھی کورونا کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اب تک سات ہزار 861 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک لاکھ 74 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ترکی میں مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد تین ہزار 900 سے تجاوز کرگئی ہے اور ایک لاکھ 43 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ایران میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چھ ہزار 780 سے بڑھ گئی ہے۔ ایران میں اب تک ایک لاکھ  12 ہزار 725 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

About The Author