افغانستان ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اٹھا،،
پہلے دارالحکومت کابل میں سرکاری اسپتال کے میٹرنٹی ہوم میں حملے سے
2 نومولود سمیت 14 افراد مارے گئے اب مشرقی صوبے ننگرہار میں ایک جنازے میں بم دھماکے
سے کم ازکم 24 افراد ہلاک اور 68 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کمانڈر کے
جنازے میں خودکش بم دھماکا ہوا جس میں حکومتی عہدیداروں اور اراکین پارلیمنٹ کی بڑی تعداد بھی
شریک تھی، افغانستان میں ہونے والے دونوں دھماکوں کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے
قبول نہیں کی، حکام کا کہنا تھا کہ جنازے میں حملے سے ہونے والی ہلاکتوں کی
تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
اے وی پڑھو
ترک کا طالبان سے افغانستان میں خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ
قندھار: شیعہ برادری کی ایک اور مسجد میں دھماکہ، 32 افراد ہلاک
روس کا افغانستان کو جلد امداد بھیجنے کا فیصلہ