دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

یورپ:انسان کی 45 ہزار سال پرانی باقیات برآمد

ملنے والی باقیات میں انسانوں کے دانت اور ہڈیوں کے علاوہ ان کے زیر استعمال پتھروں سے بنے اوزار اور زیورات بھی شامل ہیں۔

یورپی ملک بلغاریہ کی ایک غار سے انسان کی 45 ہزار سال پرانی باقیات ملی ہیں۔ یہ یورپ سے ملنے والے جدید انسان کی قدیم ترین باقیات ہیں۔

ملنے والی باقیات میں انسانوں کے دانت اور ہڈیوں کے علاوہ ان کے زیر استعمال پتھروں سے بنے اوزار اور زیورات بھی شامل ہیں۔

باقیات سے یہ بھی پتا چلایا گیا کہ اس علاقے میں 40 ہزار سال پہلے معدوم ہونے والی انسانی نسل نینڈر تھلز بھی رہائش پذیر تھے، جدید انسان اور نینڈر تھلز 8 ہزار سال تک ایک ساتھ رہتے رہے،

بعد میں صرف موجود دور کے انسان ہی زمینی تبدیلیوں کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر اپنی نسل برقرار رکھ سکے

About The Author