دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا ٹیسٹ کی مشتبہ رپورٹ آنے پر3 سینیٹرز کو سینیٹ اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا

بلوچستان میں شہید ہونے والے ایف سی کے 5 جوانوں اور سینیٹر فیصل جاوید کی والدہ کی مغفرت کےلیے دعا کی گئی۔۔

ایوان بالا یعنی سینیٹ کا اجلاس ہوا ہے ۔۔کورونا ٹیسٹ کی مشتبہ رپورٹ آنے پر3 سینیٹرز کو اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا۔۔۔ایوان میں احتیاطی تدابیر پرعمل کیا جارہا ہے۔۔۔ارکان کی نشستوں میں فاصلہ۔۔۔ماسک۔۔۔گلوز اور سینیٹائزر بھی رکھے گئے ہیں۔۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔۔کورونا وائرس سے بچائو کےلیے احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کیاجارہا ہے۔۔۔پارلیمنٹ ہائوس میں داخلے پر سینیٹائزنگ واک تھرو گیٹ نصب کیا گیا۔۔

ایوان کے اندر ایک قطار میں 4 نشستیں رکھی گئی ہیں۔۔اجلاس کے آغاز میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد۔۔۔بلوچستان میں شہید ہونے والے ایف سی کے 5 جوانوں اور سینیٹر فیصل جاوید کی والدہ کی مغفرت کےلیے دعا کی گئی۔۔

دوسری جانب سینیٹر عابدہ عظیم۔۔۔مولانا عطا الرحمن اور فدا محمد کو کورونا ٹیسٹ مشتبہ آنے پراجلاس میں نہیں جانے دیا گیا۔۔۔تینوں سینیٹرز کا دوبارہ ٹیسٹ کرایا جائے گا۔۔

About The Author