ایران نے بغیر پیشگی شرائط کے امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے پر آمادگی ظاہر کر دی
رپورٹ کے مطابق ایرانی حکومت کے ترجمان علی ربیعی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے
ایرانی پیشکش کا اب تک کوئی جواب نہیں دیا گیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث امریکی جیلوں میں ایرانی شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے
اور وہ امید کرتے ہیں کہ امریکا انسانی زندگیوں پر سیاست کو فوقیت نہیں دے گا ۔۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں ایران کی جانب سے واشنگٹن حکومت کو مطلع کیا جا چکا ہے
کہ تہران حکومت ایران میں قید امریکی قیدیوں اور امریکا میں قید ایرانی قیدیوں کے تبادلے
پر مذاکرات کیلئے تیار ہے۔
اے وی پڑھو
امریکہ پاکستان کے جوہری پروگرام کے حوالے سے مطمئن
روس نے یوکرین پر حملہ کردیا، اسٹاک مارکیٹس کریش، تیل اور سونا مہنگا
امریکا: ویکسینیٹڈ افراد پر سے سفری پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ