دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عالمی وبا کے دور کی یادیں محفوظ کرنے کے لیے لندن کا عجائب گھر متحرک ہوگیا

میوزیم انتظامیہ کے مطابق لوگ اگر کوئی نیا کام بھی ایجاد کررہے ہیں

عالمی وبا کے دور کی یادیں محفوظ کرنے کے لیے لندن کا عجائب گھر متحرک ہوگیا،

لندن میوزیم کورونا وائرس کے دوران استعمال ہونے والی اشیا جیسے ماسک، سلیپرز، دستانے اور دیگر یادگار چیزیں جمع کر رہے ہیں

اور ساتھ ہی ساتھ لاک ڈاؤن میں ہونے والی سرگرمیوں کی تصاویر بھی جمع کی جا رہی ہیں۔ میوزیم آف لندن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وبا کے دوران زندگی کی عکاسی کرنے والی کچھ

اشیا عطیہ کریں۔ میوزیم انتظامیہ کے مطابق لوگ اگر کوئی نیا کام بھی ایجاد کررہے ہیں تو وہ اس کے شواہد بھی میوزیم میں جمع کرا کر خود کو تاریخ میں رقم کرا سکتے ہیں،

ساتھ ہی میوزیم نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے احساسات سے متعلق ویڈیو ریکارڈ کر کے بھیجیں کہ وہ اپنے گھروں میں کیسا محسوس کر رہے ہیں،،

دنیا کے دیگر حصوں میں بھی میوزیم کے لیے چیزیں جمع کرنے والے وبا کے دنوں کی یادیں محفوظ کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

آسٹریا کے میوزیم نے 1800 تک کی اشیا جمع کرلیں جبکہ سویڈن اور اسپین بھی میوزیم کے لیے سرگرم ہے۔

About The Author