نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فرانس اور اسپین سمیت بیشتر یورپی ملکوں میں آج سے لاک ڈاؤن میں نرمی

برطانیہ نے کرونا وائرس کا مزید پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔

فرانس اور اسپین سمیت بیشتر یورپی ملکوں میں آج سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی جا رہی ہے جب کہ برطانیہ نے کرونا وائرس کا مزید پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔

فرانس م آٹھ ہفتوں کے بعد شہریوں کو آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت ہو گی۔ پرائمری اسکول ٹیچرز ایک مرتبہ پھر اسکولوں میں آئیں گے ۔۔

جب کہ ہیئر ڈریسرز سمیت بعض دکانوں کو بھی کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔لاک ڈاؤن میں نرمی کے باوجود فرانس میں ریستوران، تھیٹرز، سنیما اور بارز بدستور بند رہیں گے۔

اسپین کے مختلف شہروں میں عائد پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی کی جا رہی ہے ۔۔ میڈرڈ میں دوست احباب اور فیملیز کو کھلی جگہوں پر ملاقات کی اجازت ہو گی ۔۔

وبا سے متاثرہ شہر میڈرڈ اور بارسلونا میں بدستور لاک ڈاؤن رہے گا جب کہ دیگر شہروں میں بعض دکانوں کو کھولنے کی اجازت ہو گی ۔۔۔

یلجیئم اور یونان میں بھی آج سے کورونا وائرس کی وجہ سے لگائے جانے والے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

About The Author