دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق امریکی صدر بارک اوباما کی ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید

اوباما کے مطابق یہ رجحان امریکیوں کی زندگیوں میں ایک اہم محرک کی شکل اختیار کر گیا ہے۔

سابق امریکی صدر بارک اوباما نے کورونا وائرس سے نمٹنے کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکمت عملی کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا اور اسے انتشار سے بھرپور اور تباہ کن صورتحال قرار دیا ہے۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران اوباما نے اپنے ساتھیوں اور ڈیموکریٹک اراکین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ

وہ رواں سال نومبر میں ہونے والے انتخابات میں جو بائیڈن کو صدر منتخب ہوتے ہوئے دیکھنے کے خواہشمند ہیں اور اراکین ان کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،

انہوں نے کہا کہ انتخابات آنے والے ہیں اور وہ لوگ ایسے رجحان کا مقابلہ کریں گے جس میں خود غرضی کے ساتھ محض اپنی ذات، اپنے قبیلے کے بارے میں سوچا جاتا ہے

اور تقسیم کر کے دوسروں کو دشمن تصور کیا جاتا ہے، اوباما کے مطابق یہ رجحان امریکیوں کی زندگیوں میں ایک اہم محرک کی شکل اختیار کر گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت میں اس طرح کی ذہنیت کے لوگ کام کر رہے ہوں تو پھر انتشار سے بھرپور اور تباہ کن صورتحال ہی جنم لیتی ہے،

سابق امریکی صدر نے کہا یہی وجہ ہے کہ وہ اپنا زیادہ تر وقت اور کوششیں صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی مہم چلانے میں صرف کر رہا ہیں،

اوباما کے ترجمان سے اس فون کال کے بارے میں رائے طلب کی گئی تو انہوں نے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

About The Author